News Views Events

ڈاکٹر شوکت علی کی آرمی چیف سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پر مبارکباد

سید عاصم منیر کی قیادت میں ملکی سلامتی مزید مضبوط ہوگی،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ق برطانیہ

0

برمنگھم :پاکستان مسلم لیگ (ق) برطانیہ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت علی نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دنیا کے مقابلے میں سب سے زیادہ جانی قربانیاں دی ہیں اور ملک کو امن کا گہوارہ بنانے میں پاک فوج کا کردار قابلِ ستائش ہے۔

 

یہ بات انہوں نے برمنگھم کے ایک مقامی ہوٹل میں صحافیوں، پارٹی رہنماؤں، اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقات کے دوران کہی۔ ڈاکٹر شوکت علی نے اس موقع پر جنرل سید عاصم منیر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں ملکی سلامتی مزید مضبوط ہوگی۔انہوں نے بحری، فضائی اور بری افواج کی قیادت سمیت تمام جوانوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ ہماری قومی سلامتی کے محافظ ہیں۔

پہلگام حملہ بھارتی سازش، فالس فلیگ آپریشن سے دنیا کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا: ڈاکٹر شوکت علی

 

ڈاکٹر شوکت علی کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اپنی بہادر فوج، حکومت اور ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی وطنِ عزیز کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ہر کٹھن وقت میں قوم کے ساتھ ہیں۔

تقریب میں بیرسٹر محمد احمد اور فنانس ایکسچینج حب کی قیادت نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے دعائے خیر کی گئی، جبکہ مہمانوں کی تواضع پاکستانی روایتی کھانوں سے کی گئی۔

فیلڈمارشل کون ہوتا ہے اوریہ عہدہ کسے دیاجاتا ہے؟

Leave A Reply

Your email address will not be published.