بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے ثقافتی اخلاقی ترقی کے بارے میں اہم ہدایات جاری کی ہیں۔جمعہ کے روز انہوں نے واضح کیا کہ مادی خوشحالی اور ثقافتی و اخلاتی ترقی کے درمیان ہم آہنگی چینی جدیدیت کی ایک اہم خصوصیت ہے۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم نظریے کو مضبوط بنانا ضروری ہے تاکہ سوشلزم کی بنیادی اقدار پر وسیع پیمانے پر عمل کیا جاسکے۔ لوگوں کی روحانی دنیا کی مسلسل آبیاری اور اُن کی ہمہ جہت ترقی کو فروغ دینا ضروری ہے۔ شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان ثقافتی اخلاقی مربوط ترقی کو فروغ دینا، شہری اخلاقیات کی تعمیر کو مضبوط بنانا، مثبت اور پاکیزہ سماجی رجحان کو تشکیل دینا ضروری ہے۔اعلیٰ معیار کی ثقافتی و اخلاقی ترقی کو فروغ دے کر ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی احیاء کے لیے مضبوط روحانی قوت فراہم کی جائے گی ۔ثقافتی و اخلاقی ترقی کی قومی کانفرنس 23 مئی کو بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں شی جن پھنگ کی اہم ہدایات سے آگاہ کیا گیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے مستقل رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیکریٹریٹ کے سیکرٹری چھائی چی نے اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
Trending
- آوارہ کتوں کیخلاف ایکشن نہ لینےپر مظاہرین نے انتظامیہ کے دفتر میں کتے چھوڑ دیے
- ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: میزبان بھارت نے نیوٹرل وینیو کی پاکستان کی درخواست مسترد کردی
- مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری، کونسی چیز سب سے زیادہ مہنگی ہوئی؟
- ایشین گیمز: پاکستان ویمنز ٹیم نے کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کو شکست دے دی
- اب ہمارا فوکس ایڈ نہیں، ٹریڈ ہے: محمد اورنگزیب
- سعودعی عرب کو جدید ایف 35 جنگی طیارے دینے کی راہ ہموار، امریکا نے منظوری دے دی
- ایشین گیمز میں ایتھلیٹس کی رہائش پر شدید تنقید
- فلپائن فوری طور پر چین کے قانونی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیز اقدامات بند کرے، چائنا کوسٹ گارڈ
- یورپ میں چینی کمپنیوں کے جائز حقوق و مفادات کے تحفظ کے لیے چین ضروری اقدامات کرےگا، چینی وزارت خارجہ
- جاپانی عسکریت پسندی کو دوبارہ ابھرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،چینی وزارت خارجہ