نویں چین-جنوبی ایشیا ایکسپو میں 2500 سے زائد کمپنیوں کی شرکت
پاکستان کے اسٹالز کی تعداد 140 ہے، رپورٹ
بیجنگ ()
نویں چین-جنوبی ایشیا ایکسپو چین کے صوبہ یون نان کے شہر کھون منگ میں شروع ہوئی۔ رواں سال کی اس چھ روزہ جنوبی ایشیا ایکسپو میں 73 ممالک، خطے اور بین الاقوامی تنظیمیں شریک ہیں اور 2500 سے زائد کمپنیاں نمائش میں حصہ لے رہی ہیں، جس میں جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے تمام ممالک شامل ہیں۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
رواں سال بھی جنوبی ایشیا ایکسپو “مشترکہ ترقی کے لیے اتحاد اور تعاون” کی تھیم اپنائے ہوئے ہے ، جس میں سری لنکا تھیم ملک اور تھائی لینڈ خصوصی پارٹنر ملک کے طور پر شامل ہیں۔ 16 پویلینز میں سے پیشہ ورانہ پویلینز کا تناسب تقریباً 70 فیصد ہے، جن میں مینوفیکچرنگ پویلین، سبز توانائی پویلین، کافی انڈسٹری پویلین، اور چینی جڑی بوٹیوں کا صنعتی پویلین شامل ہیں۔ یہ پویلینز چین اور جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون کی صلاحیت رکھنے والی جدید مینوفیکچرنگ، صاف توانائی، اور جدید زراعت سمیت شعبوں کو مرکزی طور پر پیش کرتے ہیں۔موجودہ جنوبی ایشیا ایکسپو نے جنوبی ایشیائی ممالک کی مصنوعات کے لیے ایک وسیع تر نمائشی پلیٹ فارم مہیا کیا ہے، جس میں 2 جنوبی ایشیا پویلینز اور تقریباً 800 اسٹالز قائم کیے گئے ہیں۔ ان میں سے پاکستان اور بھارت کے اسٹالز کی تعداد سب سے زیادہ ہے، ہر ایک کے 140 اسٹالز ہیں۔
Trending
- جنگ ستمبر کا 13واں روز؛ پاک فوج کی پیش قدمی جاری، بھارت کو بھاری جانی و عسکری نقصان
- مائیک ہیسن مستقل ٹیسٹ کوچ کی ذمہ داری سنبھالنے کو تیار
- جماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لی
- مشکوک انجری اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر امام الحق کیخلاف ابتدائی رپورٹ تیار
- کراچی؛ اے ٹی ایم میں شہریوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
- سلمان علی آغا نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اہم سنگِ میل عبور کر لیا
- خام تیل کی قیمت 107 ڈالرز سے تجاوز کر گئی
- وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، حوثی باغیوں کے حملوں پر اظہار مذمت
- پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ مزید گر گئی، ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آخری نمبر پر آگئی
- کراچی پورٹ کی تاریخی کارکردگی، خلیجی تنازع نے نئے تجارتی مواقع پیدا کر دیے