واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے ٹیکس اور اخراجات میں جامع کٹوتی کے بل کی منظوری دی ہے اور بل امریکی ایوان نمائندگان کو پیش کر دیا گیا۔امریکی سینیٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ ٹیکس اور اخراجات میں کٹوتی کے بل کو منظور کرنے کے لیے 50 کے مقابلے میں 51 ووٹ ڈالے۔ اسی دوران سینیٹرز نے درجنوں مجوزہ قانون سازی میں تبدیلیوں پر ووٹ دیا۔
سینیٹ کی جانب سے بل میں بڑی تبدیلیوں کی وجہ سے یہ ترمیمی بل، جسے ٹرمپ نے ‘بڑا اور خوبصورت بل قرار دیا تھا، اب ایوان نمائندگان میں واپس آ جائے گا اور اسے دستخط کے لیے امریکی صدر کے پاس پیش کرنے اور قانون کی شکل اختیار کرنے سے پہلے ایوان نمائندگان سے دوبارہ منظور کرانے کی ضرورت ہوگی۔ ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ کی جانب سے مقرر کردہ 4 جولائی کی ڈیڈ لائن سے پہلے اس بل کو منظور کرانے کی کوشش کریں گے۔
Trending
- پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اگست میں 316ملین ڈالر تک پہنچ گئی
- شینزو-20 اور شینزو-21 کے خلابازوں کو اعزازی القابات اور میرٹ میڈل دینے کی تقریب کا انعقاد
- بند اسٹیل ملز سے 3 سال میں 79 ارب کا نقصان
- ایشین گیمز: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے بنگلادیش کو ہرا کر برانز میڈل جیت لیا
- کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
- دس روپے کی تصویر – ایکسپریس اردو
- ملک میں سونے کی قیمتیں گراوٹ کا شکار
- سہیل آفریدی کی لاہور آمد پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی، پی ٹی آئی کے 41 کارکنان کی گرفتاری کا فیصلہ
- آئی پی ایل میں میچ فکسنگ کے تہلکہ خیز انکشافات، کھلاڑی نے اعتراف کرلیا
- انٹرنیشنل اسٹریمرز اور انفلوئنسرز کا سی چھوان میں میاں ژو نیو ایئر پینٹنگ ولیج کا دورہ