بیجنگ : چین کی وزارت تجارت نےچین کے تائیوان خطے کے آٹھ اداروں کو برآمدی کنٹرول لسٹ میں شامل کیا۔ اس حوالے سے بدھ کے روز وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ آبنائے تائیوان میں امن و امان کے تحفظ اور قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے “عوامی جمہوریہ چین کے ایکسپورٹ کنٹرول قانون” اور “دوہرے استعمال کی اشیاء کے برآمدی کنٹرول پر عوامی جمہوریہ چین کے قواعد” سمیت دیگر قوانین و ضوابط کے مطابق، ” تائیوان کی علیحدگی پسند” قوتوں کی جانب سے فوجی طاقت کے ذریعے علیحدگی کی جستجو کی کوششوں میں دانستہ طور پر تعاون کرنے والے ایرو اسپیس انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن سمیت تائیوان کے 8 اداروں کو ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ مذکورہ بالا 8 اداروں کو دوہرے استعمال کی اشیاء کی برآمد پر پابندی لگائی گئی اور اس وقت جاری متعلقہ برآمدی سرگرمیوں کو بھی فوری طور پر روک دیا گیا۔برآمد کی ضرورت پڑنے کے خصوصی حالات میں برآمد کنندگان کو چینی وزارت تجارت کو درخواست پیش کرنی ہوگی. اسی روز چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چھن بن حوا نے نشاندہی کی کہ “تائیوان کی علیحدگی” ایک بند راستہ ہے جبکہ “علیحدگی” کی مدد کرنا غلط انتخاب ہے۔ ایسے کاروباری ادارے، گروہ اور افراد جو “تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کی جانب سے ملک کو تقسیم کرنے اور علیحدگی پسند جرائم کو اکسانے” میں حصہ لیتے ہیں، انہیں یقیناً قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔
Trending
- صاحبزادہ فرحان کو مستقل ٹی20 کپتان بنانے پر غور
- صوبوں کی تقسیم قبول نہیں، ٹی وی چینلز کے سرویز سے کیا فرق پڑتا ہے؟ شرجیل میمن
- پاک چائنہ فرینڈشپ گیمزکی رنگارنگ افتتاحی تقریب،صوبائی وزیر کھیل و چینی قونصل جنرل کی خصوصی شرکت
- ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے چین کو 3-0 سے شکست دے دی
- ٹک ٹاکر کشف انصاری کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش، تصاویر بھی شیئر کر دیں
- 2 ماہ، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ، حجم 7.3 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
- کراچی؛ گھر سے 3 بچوں کی ماں کی گلا کٹی لاش برآمد
- Former English footballer Andy Carroll reveals he was sexually assaulted
- بھارتی فلم ڈائریکٹر امتیاز علی کی بیٹی نے منگنی کر لی، تصاویر دیکھیں
- آئی ٹی سی این ایشیا؛ پاکستانی ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی اور عالمی شراکت داری کا اہم پلیٹ فارم