چینی صدر شی جن پھنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں منعقدہ استقبالیہ تقریب میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ 2016 میں پہلی مرتبہ صدر منتخب ہونے کے بعد سے صدر شی جن پھنگ اور ان کے درمیان گہری دوستی قائم ہے، جو باہمی احترام اور دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات پر مبنی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ چینی صدر شی جن پھنگ، ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان اور پورے چینی وفد کو وائٹ ہاؤس میں خوش آمدید کہتے ہیں۔صدرٹرمپ نے یاد دلایا کہ رواں سال مئی میں انہیں اپنے وفد کے ہمراہ بیجنگ کا دورہ کرنے کا موقع ملا، جہاں چینی قیادت نے ان کے وفد کی بھرپور مہمان نوازی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج میلانیا ٹرمپ اور وہ خود، واشنگٹن میں چینی قیادت کا استقبال کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ کے ساتھ مل کر امریکہ اور چین کے لیے مزید بہتر مستقبل کی تشکیل کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔انہوں نے صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان کے موجودہ دورے کو “تاریخی دورہ” قرار دیتے ہوئے ان کی واشنگٹن آمد پر شکریہ ادا کیا ۔
Trending
- Former English footballer Andy Carroll reveals he was sexually assaulted
- بھارتی فلم ڈائریکٹر امتیاز علی کی بیٹی نے منگنی کر لی، تصاویر دیکھیں
- آئی ٹی سی این ایشیا؛ پاکستانی ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی اور عالمی شراکت داری کا اہم پلیٹ فارم
- کراچی؛ جائیداد کے تنازع پر خون سفید ہوگیا، بڑے بھائی کے ہاتھوں چھوٹا بھائی قتل
- چین امریکہ اور ایران کی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر واپسی کی حمایت کرتا ہے، چینی صدر
- چینی اور امریکی صدور کی بات چیت مکمل
- صدر شی جن پھنگ کے “تاریخی دورے”پر ان کےشکرگزار ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
- شی جن پھنگ کی وائٹ ہاؤس میں استقبالیہ تقریب میں شرکت، دونوں صدور کے خطابات
- صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ نے وائٹ ہاؤس میں صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ کا پرتپاک استقبال کیا
- چینی صدر شی جن پھنگ کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے دی گئی استقبالیہ ضیافت سے خطاب
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔
Next Post