بیجنگ : سینٹرل اربن ورک کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اجلاس میں شرکت کی اور اہم خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے نئے دور میں چین کی شہری ترقی کے حصول کا خلاصہ پیش کیا، شہری امور کے تناظر میں موجودہ حالات کا جائزہ لیا، اور شہری امور کو بہتر بنانے کے لیے عمومی تقاضوں، اہم اصولوں اور کلیدی اقدامات کی وضاحت کی۔وزیراعظم لی چھیانگ نے اختتامی کلمات میں صدر شی کی اہم ہدایات پر عمل درآمد اور شہری امور کو مزید بہتر بنانے کے لیے مخصوص اقدامات کی تفصیلی وضاحت کی۔اجلاس میں واضح کیا گیا کہ گزشتہ دہائی میں، سی پی سی سینٹرل کمیٹی نے شہری ترقی میں تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ چین میں نئے طرز کی شہر کاری کا معیار، شہری ترقی کی صلاحیت، منصوبہ بندی اور تعمیر کے انتظام کا معیار، روزگار اور رہائش کے لحاظ سے موزوں معیار، تاریخی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ ، اور ماحولیاتی معیار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔اجلاس میں شہری امور کے لیے سات اہم اقدامات کا تعین کیا گیا جن میں جدید شہری نظام کو بہتر بنانے، متحرک اختراعی شہر ، آرام دہ اور سہولت بخش رہائشی شہر ، سبز اور کم کاربن خوبصورت شہر ، محفوظ اور قابل اعتماد لچکدار شہر ، عمدہ اخلاقیات پر مبنی مہذب شہر ، اور موثر اور ذہین شہر تعمیر کرنا ، شامل ہیں ۔
Trending
- اس بار لاشیں گریں تو اسلام آباد کو سومناتھ بنادیں گے، جنید اکبر
- Pakistani businessman Muizz Mirza – ایکسپریس اردو
- دل ٹوٹتا ہے غزه کی حالت دیکھ کر، ایڈ شیران
- احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا: وزیر خزانہ
- حج 2027: نجی سطح پر بکنگ جاری، پورٹل کے ذریعے 14 ارب مجاز کمپنیوں کو منتقل
- تیسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے کو 1 وکٹ سے شکست دیدی
- Salman Khan hit back at trolls; he took off his shirt on the show and issued a challenge.
- پاورسسٹم میں سنگل خریدار کی بجائے مسابقتی نظام کی منتقلی کی جانب اہم پیش رفت
- افغان طلبا کیلیے سرگرم پاکستانی طلبا کا ردعمل ہمارے شہدا کی توہین ہے، وزیر دفاع
- پیرس عدالت کا کم کارڈیشین کو 1 یورو ہرجانہ دینے کا حکم