بیجنگ :تیسری چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو سولہ جولائی کو بیجنگ میں شروع ہوئی۔ ایکسپو میں ، “گلوبل سپلائی چین پروموشن رپورٹ” جاری کی گئی ، اور سپلائی چین کے چار اہم انڈیکس میٹرکس پہلی بار جاری کیے گئے ، جو عالمی سپلائی چین کے گہرے تعاون کے لئے “چینی حل” فراہم کرتے ہیں۔رپورٹ میں گزشتہ سال عالمی سپلائی چین کے پروموشن سسٹم کی تازہ ترین صورتحال کا منظم انداز میں تجزیہ کیا گیا ہے، اور عالمی سپلائی چین کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے چین کی طرف سے لائے گئے اہم طریقوں اور مواقع کا خلاصہ کیا گیا ہے. علاوہ ازیں رپورٹ میں عالمی جدید ترین ٹیکنالوجی اور کلیدی مصنوعات کی تحقیق اور ترقی کی تازہ ترین صورتحال پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے.گلوبل سپلائی چین انڈیکس میٹرکس سے پتہ چلتا ہے کہ عالمی سپلائی چین کی مجموعی ترقی اب نسبتاً مستحکم ہے ۔ 2018 سے 2024 تک ، گلوبل سپلائی چین انڈیکس میٹرکس میں شامل پروموشن ، کنکشن ، جدت طرازی اور لچک پر مشتمل چار انڈیکس اقدار میں اضافہ ہوا ہے ۔
Trending
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارتی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان کے اصولی مؤقف کی تائید
- بابر اعظم کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں7 سال بعد مایوس کن واپسی، صرف 12 رنز بنا کر آؤٹ
- ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ نئی ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
- ایف بی آر نے سیلز ٹیکس ریٹرنز کی الیکٹرانک جانچ پڑتال کا نظام متعارف کرا دیا
- ڈیرہ بگٹی؛ چیئرمین ضلع کونسل کے گھر پر حملہ، امن فورس کی جوابی فائرنگ سے 13 دہشتگرد ہلاک
- لارڈز میں سرفراز نواز کی کتاب ’ریورس سوئنگ‘ کی شاندار رونمائی
- راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
- آئی ایم ایف مشن کا اسٹیٹ بینک حکام کی معاشی بریفنگ پر اظہار اطمینان
- کوشش ہوگی کہ لانگ مارچ 4 اکتوبر سے آگے نہ جائے، جنید اکبر
- ایف بی آر کا سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں 50 فیصد کمی پر عملدرآمد کا حکم