اقوام متحدہ میں مستقل چینی مندوب فو چھونگ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کے تعاون پر کھلی کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے سنکیانگ سے متعلق امریکی جھوٹ کو مسترد کر دیا۔
چینی مندوب فو چھونگ نے کہا کہ اس وقت سنکیانگ تاریخ کے بہترین ترقیاتی دور سے گزررہا ہے۔امریکہ جان بوجھ کر سنکیانگ کے معاملات کی مبالغے کے ساتھ تشہیر کررہا ہے اور چین کے داخلی امور میں مداخلت کرنے اور چین کی ترقی کو روکنے کی کوشش کررہا ہے جو امریکہ کی بالادستی اور دوہرے معیار کی عکاسی ہے۔فو چھونگ نے نشاندہی کی کہ گزشتہ چھ سالوں میں اسلامی ممالک سمیت تقریباً ایک سو ممالک نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں چین کے منصفانہ موقف کی حمایت کی۔یہ ثابت ہوا کہ امریکہ کی “سنکیانگ کے ذریعے چین پر قابو پانے ” کی سازش ناکام ہوگئی ہے۔
فوچھونگ نے مزید کہا کہ اگر امریکہ واقعی مسلمانوں کے انسانی حقوق کی پرواہ کرتا ہے تو وہ کیوں غزہ کے معاملے کو نظر انداز کرتا ؟چین امریکہ کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ خود پر غور کرے اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے مزید تعمیری کردار ادا کرے۔
Trending
- رضااللہ ہیرو، زیرو پھر ہیرو
- مسلم لیگ (ق) ہیومن رائٹس ونگ کا اہم اجلاس، تنظیم سازی اور عوامی شکایات کے حل پر غور
- ایلیگزینڈر زیوریو نے پہلی مرتبہ یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا
- گزشتہ سال نافذ ہونے والا نیا وائیڈ بال قانون کیا ہے؟ ثناء میر نے وضاحت کردی
- مریم نواز کا بیٹی کے نکاح پر شاہانہ لُک توجہ کا مرکز، جانیے لباس کی خاص تفصیلات
- ملک میں آج بھی سونا سستا ہو گیا
- 72 سالہ ملائیشین فٹبال لیجنڈ نے 20 سالہ لڑکی سے شادی کرلی
- چین مصنوعی ذہانت سے پیدا ہونے والے اندرونی اور ضمنی خطرات پر خاص توجہ دیتا ہے، چینی وزارت خارجہ
- جب اے آئی دنیا کو “لکھنے” لگے: ہم ایک بےآواز علمی جنگ کے سامنے کھڑے ہیں
- فلپائن کے چین کی حدود میں نام نہاد سمندری دائرہ اختیار کے دعوے غیر قانونی ہیں، چینی وزارت خارجہ