بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین اور یورپی یونین کے رہنماؤں کے درمیان حالیہ بات چیت کے حوالے سے کہا کہ مجموعی طور پر بات چیت مثبت اور تعمیری رہی جو باہمی افہام و تفہیم اور باہمی اعتماد کو بڑھانے اور مستقبل میں تعاون کے لیے بہتر حالات پیدا کرنے کے لیے سازگار ہے۔ دونوں فریقوں کے رہنماؤں کے درمیان طویل، گہری اور کھل کر بات چیت ہوئی اور کچھ اتفاق رائے بھی حاصل ہوئے۔
ترجمان نے کہا کہ چین نے یورپی فریق کے سامنے اقتصادی اور تجارتی امور پر اپنے موقف کا جامع،محتاط اور واضح انداز میں اظہار کیا ہے۔ چین ، چین- یورپی یونین تجارت کی پائیدار اور متوازن ترقی کے حصول کے لئے پرعزم ہے، اور یورپی مارکیٹ کے لئے زیادہ اعلی معیار کی مصنوعات درآمد کرنے کے لئے تیار ہے.یورپی فریق کو چین کی ہائی ٹیک مصنوعات کی برآمد پر پابندیوں میں نرمی کرنی چاہئے۔ چین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یورپی یونین نے خود متعلقہ صنعتوں کی ترقی کے لئے بڑی تعداد میں سبسڈی فراہم کی ہے اور صنعتی سبسڈی کے معاملے پر “دوہرے معیار” پر عمل نہیں کرنا چاہئے۔ فریقین نے بات چیت کے ذریعے باہمی افہام و تفہیم اور اعتماد کو بڑھانے اور متعلقہ امور کو مناسب طریقے سے سنبھالنے پر اتفاق کیا۔
Trending
- بھارتی روپے کی قدر میں تاریخی کمی کے سامنے مودی کا بیانیہ زمیں بوس
- پی ایس ایل 12 کے لیے دو ونڈوز سامنے آ گئیں، سپر سکسز کی تجویز
- نیشنل انٹیلی جنس بیورو کا قیام ، جاپان کا ارادہ منظر عام پر آ گیا
- فلپائن کی علاقائی حدود میں جزیرہ ہوانگ یئن کبھی ان میں شامل نہیں رہا , چینی وزارت خارجہ
- چین کے نئے تین نمایاں شعبے عالمی مینوفیکچرنگ کی جدت اور اپ گریڈ یشن کے لیے نئے مواقع فراہم کریں گے، چینی میڈیا
- چین کا امریکہ سے چینی کمپنیوں پر دباؤ بند کرنے کا مطالبہ
- چینی صدر کی قیادت میں چین نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، صدر سلوواکیہ
- فیفا کا نجی سرمایہ کاری منصوبے کی شدید مخالفت کے باوجود مشاورت جاری رکھنے کا اعلان
- فٹبال: امتیازی رویے پر کم از کم 10 میچز کی پابندی لازمی قرار
- ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی