بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں تائیوان کے خارجہ امور کے شعبے کے سربراہ کے حالیہ دورہ جاپان اور متعدد جاپانی سیاستدانوں سے ملاقاتوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ جاپان نے لین جیالونگ کو دورہ جاپان کی اجازت دے کر’’تائیوان کی علیحدگی‘‘ کی حامی قوتوں کو چین مخالف علیحدگی پسند سرگرمیوں کا موقع فراہم کیا، جس نے بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں اور چین اور جاپان کے درمیان چار سیاسی دستاویزات کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کی اور ایک سنگین غلط پیغام دیا ہے ۔ چین نے اس پر سخت عدم اطمینان کا اظہار کیا اور سختی سے اس کی مخالفت کی ہے، اورجاپانی فریق سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سخت احتجاج کیا ہے ۔ گو جیاکھون نے نشاندہی کی کہ تائیوان چین کا ایک اٹوٹ حصہ ہے ، اور تائیوان کا معاملہ چین کے بنیادی مفادات کا مرکز ہے ، جو چین جاپان تعلقات کی سیاسی بنیاد اور دونوں ممالک کے مابین بنیادی اعتماد سے متعلق ہے۔ چین جاپان پر زور دیتا ہے کہ وہ چار سیاسی دستاویزات کی روح اور اپنے وعدوں کی پاسداری کرے، تائیوان کے معاملے پر قول و فعل میں محتاط رہے، کسی بھی شکل میں چین کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے سے گریز کرے، تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کو کوئی غلط اشارہ نہ دے، اور قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لئے چینی عوام کے مضبوط عزم، پختہ ارادے اور مضبوط صلاحیت کو نظر انداز نہ کرے۔
Trending
- گیس کے شعبے کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا منصوبہ تیار
- islamabad commercial plots auction blue area one plot sold for 9134.65 million
- پی سی بی حکام کی تنخواہوں سے متعلق معلومات فراہمی کا حکم معطل
- Nimra Khan reaction to rumors of her divorce has come what is the truth
- ریاض ایئر کا سعودیہ اور پاکستان کے درمیان براہ راست پروازوں کا اعلان
- کے ڈی اے کی ریکوری میں ریکارڈ اضافہ
- دوسرا ٹیسٹ: پاکستان 387 رنز بنا کر آؤٹ، 43 رنز کی برتری
- سنی دیول نے پاکستان کے ساتھ اپنا خاص رشتہ بتادیا، بیان وائرل
- اسٹیل مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان، مینوفیکچررزکیلئے بجلی پر سیلز ٹیکس عائد
- پی ٹی وی کو ہر سہ ماہی 3 ارب 25 کروڑ جاری کرنے کی منظوری