چین نے 75 ممالک کے لیے یکطرفہ ویزا استثنیٰ نافذ کر دیا، چینی میڈیا
بیجنگ : گزشتہ پانچ سال میں یعنی چین کی 14 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کی مدت کے دوران ، چینی حکومت نے بین الاقوامی تبادلوں کو فروغ دینے کے لئے مختلف ویزا فری پالیسیوں کو بہتر بنانا جاری رکھا۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق اس وقت چین نے 75 ممالک کے لیے یکطرفہ ویزا استثنیٰ یا باہمی ویزا استثنیٰ نافذ کر رکھا ہے۔ ٹرانزٹ کے لیے ویزا فری ممالک کی تعداد 55 تک پہنچ گئی ہے، چین میں داخلے کی بندرگاہوں کی تعداد 60 تک بڑھا دی گئی ہے اور قیام کی مدت کو 240 گھنٹے تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ چین کے صوبہ ہائی نان میں ویزا فری انٹری ، آسیان ممالک کے سیاحتی وفود کی ویزافری پالیسی اور کروز جہازوں کے ذریعے داخلے کی ویزا فری پالیسی جیسی علاقائی ویزا فری پالیسیوں نےچین میں غیر ملکیوں کی سیاحت، کاروبار اور دوروں میں بہت سہولتات فراہم کی ہیں۔ “ون اسٹاپ” انٹری سروسز کے نفاذ سے لے کر روانگی پر “ٹیکس ریفنڈ” تک، پھر چین میں کام کرنے اور رہنے میں غیرملکیوں کی دشواری کے خاتمے تک، چین بین الاقومی اہلکاروں کو چین آنے کی سہولیات کو بڑھاتا جا رہا ہے. “چائنا ٹریول”کا عروج اس حوالے سے ایک نمایاں ثبوت ہے. 2024 میں چین میں 26.94 ملین غیر ملکی سیاح آئے جو سال بہ سال 96 فیصد کا اضافہ ہے۔ ویزا فری پالیسی نے نہ صرف سیاحت بلکہ “اقتصادی اور تجارتی ترقی کو بھی فروغ دیاہے. گزشتہ پانچ سال میں چین کے زیراہتمام امپورٹ ایکسپو اور کنزیومر ایکسپو سمیت دیگر بڑی نمائشوں اور ویزا فری پالیسی جیسی سہولیات کی بدولت ، 2021 سے 2024 تک کل 7.4 ٹریلین یوآن کی صارفی اشیاء چین میں درآمد کی گئی ہیں اور اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی چین میں داخلے میں تیزی پیدا ہوئی ہے۔عوامی تبادلوں میں اضافے نے فطری طور پر تہذیبوں کے مابین تبادلوں اور باہمی سیکھنے کو فروغ دیا ہے اور ایک حقیقی اور سہ جہتی چین کو دنیا بھر کے لوگوں میں سمجھا اور تسلیم کیا جا رہا ہے۔ آنے والے پانچ سال میں، چین مزیدغیر ملکیوں کا چین آنے، چین کو دیکھنے، اور سمجھنے کے لئے خیرمقدم کرتا رہےگا۔
Trending
- پاکستان ہاکی کیلیے بڑی خبر؛ یورپ کی ٹاپ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
- نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان بچپن میں کس سنگین بیماری کا شکار ہوئے؟ حیران کن انکشاف
- اپیک 2026: چین کی میزبانی میں عالمی تعاون کا دائرہ وسیع
- کینیڈا کا 700 سے زائد امریکی مصنوعات پر جوابی محصولات کا اعلان
- چین کی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق کا مضبوطی سے دفاع کیا جائےگا، سدرن تھیٹر کمانڈ
- اسرائیل کا اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی میں زبردستی داخلہ، یو این کے سیکرٹری جنرل کی شدید مذمت
- پمز اسپتال کے مالیاتی بجٹ کی تفصیلات سامنے آگئی
- انگلینڈ میں انضمام الحق کے پورٹریٹ کے ساتھ قومی کرکٹرز کی تصاویر وائرل
- آسٹریلیا کا مکمل طور پر اے آئی سے تیار کردہ گانوں کو میوزک چارٹس سے خارج کرنے کا فیصلہ
- لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں کے لیے بڑی سہولت، نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال