صرف تاریخ کا سامنا کرکے ہی دوبارہ گمراہ ہونے سے بچا جا سکتا ہے ، چینی وزیرخارجہ
بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے لان چھنگ – میکانگ تعاون کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں تاریخی امور پر چین کا موقف واضح کیا۔ہفتہ کے روز وانگ ای نے کہا کہ آج سے 80 سال قبل ، جاپان کو شکست ہوئی ۔جاپان نے پوسٹڈیم اعلامیہ کو قبول کیا ، اور غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالنے کا اعلان کیا۔ جاپانی عسکریت پسندوں کی طرف سے شروع کی گئی جارحیت کی جنگ نے چین اور ایشیائی ممالک کے عوام کو شدید تباہی سے دوچار کیا اور خود جاپانی عوام بھی اس کا شکار ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ قاہرہ اعلامیہ اور پوسٹڈیم اعلامیے جیسی متعدد بین الاقوامی دستاویزات نے جنگ میں جاپان کے کردار کو واضح کیا اور مطالبہ کیا کہ جاپان تائیوان سمیت دیگر زیر قبضہ علاقے چین کو واپس کرے۔ یہ فسطائیت کے خلاف عالمی جنگ میں ایک ناقابل تسخیر فتح اور جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظم و نسق کا ایک اہم حصہ ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ صرف تاریخ کا سامنا کرنے اور اسے قبول کرنے سےہی اپنا وقار حاصل کیا جا سکتا ہے اوراسی تاریخ سے سیکھ کر ایک بہتر مستقبل تخلیق کیا جا سکتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کو یاد رکھ کر ہی دوبارہ گمراہ ہونے سے بچا جا سکے گا ، اس لئے ہم جاپان پر زور دیتے ہیں کہ وہ درست انتخاب کا راستہ اختیار کرے ۔
Trending
- سعودی عرب میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دیدی گئی
- 10 روپے کے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کی آخری تاریخ کی افواہیں بےبنیاد ہیں، اسٹیٹ بنک
- یورو نوٹس کی رقم ملنے سے ملکی زر مبادلہ ذخائر بڑھ گئے
- زمبابوے کے بلے باز برینڈن ٹیلر نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا
- سی پیک منصوبہ پاکستانی خواتین کو رکاوٹیں توڑنے اور نئی پیشہ ورانہ بلندیوں تک پہنچنے میں مدد کر رہا ہے
- چین پاکستان مشترکہ تربیتی مرکز پاکستان میں نئی توانائی کی گاڑیوں کے شعبے کے لیے ہنرمند افراد کی تیاری میں کوشاں
- چین کا یمن کے تمام فریقوں سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ
- امریکی فیڈرل ریزرو نے وفاقی فنڈز کی شرح ہدف کی حد میں 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کر دیا
- چین سلامتی کونسل کی اجازت کے بغیر لانگ آرم دائرہ اختیار کی مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ
- چین میں “ثقافت اور سیاحت کی ترقی کے لیے 15 واں پانچ سالہ منصوبہ” جاری