لان چھانگ -میگانگ تعاون کے وزرائے خارجہ کے دسویں اجلاس کا انعقاد
بیجنگ ؔ لان چھانگ -میگانگ تعاون کے وزرائے خارجہ کا دسواں اجلاس یو ن نان کے آن ننگ شہر میں منعقد ہوا ۔اجلاس کا موضوع تھا “سنہری دہائی: اتحاد کی اصل خواہش کو برقرار رکھنا اور ایک ساتھ ایک بہتر گھر کی تعمیر”۔ ہفتہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ای اور تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ مالی سیان فونگ نے اس اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ پراک سوکھون، لاؤٹس کے وزیر خارجہ تھونگ ساونگ، میانمار کے وزیر خارجہ تھانٹ سو، اور ویتنام کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ بوئی تھانہ سون نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔وانگ ای نے کہا کہ لان چھانگ -میگانگ تعاون ایک نئی قسم کا علاقائی تعاون کا طریقہ کار ہے جس پر بیسن ممالک کے درمیان مشترکہ طور پر تبادلہ خیال، تعمیر اور اشتراک کیا گیا ہے۔ 10 سال کی محنت کے بعد یہ مکانزم اب پھل پھول رہا ہے اور اس کے نتیجہ خیز ثمرات برآمد ہوئے ہیں۔وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ ایک نئے نقطہ آغاز پر موجود ، تمام فریقوں کو، ایک واضح خاکہ، مضبوط عزم اور زیادہ عملی اقدامات کے ساتھ، اتحاد ،کھلے پن اور جیت جیت تعاون، ، سبز اختراع، اور امن و سکون پر مشتمل ” لان چھانگ – میگانگ تعاون 2.0ورژن” کی تعمیر کی کوشش کرنا چاہیے اور مشترکہ طور پر لان چھانگ – میگانگ تعاون کی ایک نئی سنہری دہائی کا آغاز کرتے ہوئے امن اور خوشحالی کی طرف متعلقہ ممالک کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو تیز کرنا چاہیئے۔ وانگ ای نے اس موقع پر چار تجاویز پیش کیں: سب سے پہلے، میکانزم کی ترقی کو مسلسل آگے بڑھانے کے لیے اعلیٰ سطح کے ڈیزائن کو مضبوط کریں ۔ دوسرا، جدید ترقی پر عمل کریں اور عملی تعاون کو تیز کریں۔ تیسرا، ہم آہنگی اور مستحکم ماحول کو محفوظ بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے کے حوالے سے تعاون کو گہرا کریں اور چوتھا، اچھے ہمسایہ تعلقات کے فروغ کے لیے ثقافتی اور افرادی تبادلوں کو مضبوط بنائیں۔فریقین نے گزشتہ 10 برسوں میں لان چھانگ- میگانگ تعاون کی کامیابیوں کی تعریف کی اور اچھے ہمسایہ تعلقات کے عزم اور تعاون کو فروغ دینے میں اہم قائدانہ کردار پر چین کی بھی تعریف کی۔
Trending
- ایف بی آر میں اصلاحات اور ٹیکس نظام ڈیجیٹل بنانے کیلیے 20کروڑ ڈالر قرض لینے کی تیاری
- پختونخوا کے 26 اضلاع ’ہارڈ ایریا‘ قرار؛ افسران کیلیے 250 فیصد سیکیورٹی الاؤنس منظور
- The continuous increase in petrol prices is not due to global conditions but the government’s incompetence, says Shahid Afridi
- اللہ کے منصوبے پر بھروسہ کرنے لگا ہوں، ثمر جعفری نے زندگی کو نئے انداز سے دیکھنا شروع کر دیا
- لاہور میں 3 بین الاقوامی ایونٹس: 150 ملین ڈالر کی کاروباری سرگرمیاں متوقع
- میر رضا قتل کیس؛ بزنس پارٹنر اور وینڈر کے نام پولیس چالان میں شامل نہیں
- انگلینڈ سے شکست کے بعد کپتان بابراعظم کا بیان سامنے آگیا
- حمیرا بانو نے عثمان پیرزادہ سے شادی کی تردید کر دی، اصلی شوہر کون؟ تصاویر سامنے آگئیں
- وزیراعظم ٹاسک فورس کی بحری اصلاحات، میری ٹائم شعبے میں نمایاں کامیابیاں
- مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی انتقال کرگئے