بیجنگ : کمیونسٹ پارٹی آف چائنا سینٹرل کمیٹی کے یونائیٹڈ فرنٹ ورک ڈپارٹمنٹ، چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی، چینی عوام کی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی ، چین کے قومی کمیشن برائے قومیتی امور سمیت دیگر محکموں کے متعلقہ حکام نے چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں چین کی 14 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کی مدت کے دوران سوشلسٹ جمہوریت کی پیش رفت کا تعارف کرایا۔پیر کے روز اطلاعات کے مطابق ملک کی “14 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی” کی مدت کے دوران ، چین نے جمہوریت کو مکمل طور پر آگے بڑھا تے ہوئے چینی طرز کی جدیدکاری کے لئے مختلف قوتوں کو اکٹھا کیا ۔ چینی عوام کی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی نے مجموعی طور پر 279 مشاورتی سرگرمیوں اور 413 معائنے اور تحقیقی سرگرمیوں کا اہتمام کیا اور 25،043 تجاویز پیش کیں، جن کا بڑا حصہ ریاستی پالیسیوں میں تبدیل کیاگیا۔ مارچ 2021 سے اب تک قومی عوامی کانگریس اور اس کی قائمہ کمیٹی نے 35 قوانین بنائے ہیں، 62 قوانین میں ترامیم کیں اور 34 متعلقہ فیصلوں اور قراردادوں کی منظور دی ہیں۔ 2020 سے 2024 تک چین کے پانچ خود اختیار علاقوں کی مجموعی جی ڈی پی 6.0129 ٹریلین یوآن سے بڑھ کر 8,376.6 ٹریلین یوآن تک جاپہنچی ہے۔
Trending
- بابر اعظم اور سعود شکیل کی آئی سی سی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں بہتری
- Elon Musk new home The world richest man has surprised everyone
- فیول اسکیم کا حصہ نہیں بنیں گے، زبردستی کرنے پر پیٹرول پمپس بند کر دیں گے، پی پی ڈی اے
- سابق پریمیئر لیگ ڈیفنڈر ٹائٹس برامبل پاکستان فٹبال ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مقرر
- ڈیڑھ کروڑ کی گاڑی چھوڑ کر کسانوں کی مدد، نانا پاٹیکر کی انسان دوستی کی مثال
- صوبے بنانا وقت اور عوام کی ضرورت ہے، وفاقی وزیرِ مذہبی امور
- ایشین گیمز افتتاحی تقریب، عالمی اسکواش چیمپئن نورزمان اور کپتان فاطمہ ثنا پاکستان کا پرچم اٹھائیں گے
- ’منت‘ فروخت کرنے کے مشورے پر شاہ رخ خان کا دلچسپ جواب
- کراچی؛ دورانِ ڈکیتی 16سالہ حافظ قرآن کا قتل، رکن سندھ اسمبلی کا وزیراعلیٰ کو اہم خط
- پاک بھارت ٹاکرا؛ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ایشین ہاکی فیڈریشن سے بڑا مطالبہ