بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے رسمی پریس کانفرنس میں تائیوان کے بارے میں تائیوان کے محکمہ خارجہ کے سربراہ کے ریمارکس کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ غلط تبصرے ہیں جو درست اور غلط کو مسخ کرتے ہیں، عوام کو گمراہ کرتے ہیں، اور ایک بار پھر لائی چھنگ ڈے انتظامیہ کی علیحدگی پسندی کی سوچ اور ان کے حامیوں کی فطرت کو مکمل طور پر بے نقاب کرتے ہیں۔پیر کے روز ترجمان نے کہا کہ تائیوان کی چین میں واپسی دوسری جنگ عظیم کی فتح اور جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظام کا ایک اہم حصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ” قاہرہ اعلامیہ”، “پوٹسڈیم اعلان” اور “جاپان کے ہتھیار ڈالنے کی دفعات “سمیت بین الاقوامی قانونی دستاویزات بھی تائیوان پر چین کی خودمختاری کی تصدیق کرتی ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ نام نہاد “سان فرانسسکو امن معاہدہ” دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکہ کی طرف سے جاری کردہ ایک غیر قانونی اور غلط دستاویز تھی، جب امریکہ نے عوامی جمہوریہ چین اور سوویت یونین کو چھوڑ کر، جاپان کے ساتھ علیحدہ بات چیت کے لیے چند ممالک کو اکٹھا کیا تھا ۔ ماؤ ننگ نے کہا کہ لائی چھنگ ڈے انتظامیہ نے جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوامی جنگ کی فتح کو نظر انداز کرتے ہوئے اور دوسری جنگ عظیم کی تاریخ کو مسخ کرتے ہوئے اپنا قومی نقطہ نظر مکمل طور پر کھو دیا ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ لائی چھنگ ڈے انتظامیہ چاہے کچھ بھی کہے یا کرے، وہ اس تاریخی اور قانونی حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتی کہ تائیوان چین کی سرزمین کا حصہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک چین کے اصول کو برقرار رکھنے پر بین الاقوامی برادری کے بنیادی اتفاق رائے کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی چین کی وحدت کے تاریخی رجحان کو روکا جا سکتا ہے ۔
Trending
- اولمپیارڈ سمرقند 2026: پاکستان نے اسرائیل کیخلاف میچ کا بائیکاٹ کردیا
- تجارتی تعلقات میں مضبوطی کے باعث پاکستان سے چین کو چاول کی برآمدات میں نمایاں اضافہ
- ’شادی سے 12 دن پہلے خودکشی کا سوچ رہی تھی‘، مومنہ اقبال کا بڑا انکشاف
- فیصلے کرنیوالے عقل سے کام لیں، سندھ میں بلوچستان جیسے حالات پیدا نہ کریں، منظور وسان
- بابر اعظم اور سعود شکیل کی آئی سی سی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں بہتری
- Elon Musk new home The world richest man has surprised everyone
- فیول اسکیم کا حصہ نہیں بنیں گے، زبردستی کرنے پر پیٹرول پمپس بند کر دیں گے، پی پی ڈی اے
- سابق پریمیئر لیگ ڈیفنڈر ٹائٹس برامبل پاکستان فٹبال ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مقرر
- ڈیڑھ کروڑ کی گاڑی چھوڑ کر کسانوں کی مدد، نانا پاٹیکر کی انسان دوستی کی مثال
- صوبے بنانا وقت اور عوام کی ضرورت ہے، وفاقی وزیرِ مذہبی امور