کابل:افغانستان کے دار الحکومت کا بل میں چین ، افغانستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان چھٹا سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا ۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چین کے وزیرخارجہ وانگ ای ، افغانستان کے وزیرخارجہ امیر متقی اور پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈا ر نے اجلاس میں شرکت کی۔
وانگ ای نے کہا کہ چین افغانستان اور پاکستان کے ساتھ اچھے ہمسایہ تعلقات کے قیام اور باہمی اعتماد کو گہرا کرنے، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کو سمجھنے اور حمایت کرنے، خطے میں مداخلت کرنے والی کسی بھی بیرونی طاقت کی سختی سے مخالفت کرنے اور کسی بھی ایسی تنظیم یا فرد کے ملوث ہونے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے جو ایک دوسرے کی قومی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچاتی ہو ۔انہوں نے کہا کہ تینوں فریقوں کو ہر سطح پر تبادلوں کو مزید اور اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مسلسل مستحکم کرنا چاہئے۔ وانگ ای کا کہنا تھا کہ چین دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے، مفادات کے انضمام کو گہرا کرنے، بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اختلافات کو مناسب طریقے سےحل کرنے میں افغانستان اور پاکستان کی حمایت کرتا ہے تاکہ چین، افغانستان اور پاکستان کے درمیان مستحکم اور طویل مدتی تعاون کو فروغ دیا جائے۔
وانگ ای نے کہا کہ تین فریقوں کو ترقیاتی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے تجارت اور سرمایہ کاری کے تبادلوں کو وسیع کرنا ہے اور باہمی روابط کے حامل نیٹ ورک کی تعمیر کو مضبوط بناتے ہوئے عوامی روابط کو آگے بڑھانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تینوں فریقوں کو سیکیورٹی ڈائیلاگ میکانزم کو بہتر بنانے، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی تعاون کو گہرا کرنے اور بین الاقوامی دہشت گردی کی سرگرمیوں کے خلاف جنگ کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔وانگ ای نے کہا کہ ایک دوسرے کے معقول سیکورٹی خدشات کو اہمیت دیں اور باہمی تعاون اور مشترکہ سلامتی کی راہ پر چلیں۔
اسحاق ڈار اور امیر متقی نے سہ فریقی وزرائے خارجہ کے ڈائیلاگ میکانزم کی مثبت پیش رفت اور سہ فریقی تعاون کو فروغ دینے میں چین کے کردار کو سراہا۔
تین فریقوں نے وزرائے خارجہ کے سہ فریقی اجلاس کے میکانیزم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون اور تبادلوں کو مضبوط کرنے اور خطے میں امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
Trending
- جنت مرزا کی اے آئی ویڈیو پر حنا پرویز بٹ نے کارروائی کا مطالبہ کردیا
- preserve stability restore confidence and regain market access says md imf
- پی ٹی آئی لانگ مارچ، موٹرویز اور جی ٹی روڈ کے اہم راستے بند کر دیئے گئے
- ایف بی آر کا سوشل میڈیا سے کمانے والوں کیلئے ٹیکس کا خصوصی طریقہ متعارف
- شہباز شریف کی یورپی یونین کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقات، تجارت اور جی ایس پی پلیس کی اہمیت پر زور
- مسلسل 5واں مثبت دن، 100 انڈیکس میں 833 پوائنٹس کا اضافہ
- پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اگست میں 316ملین ڈالر تک پہنچ گئی
- شینزو-20 اور شینزو-21 کے خلابازوں کو اعزازی القابات اور میرٹ میڈل دینے کی تقریب کا انعقاد
- بند اسٹیل ملز سے 3 سال میں 79 ارب کا نقصان
- ایشین گیمز: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے بنگلادیش کو ہرا کر برانز میڈل جیت لیا