سوشل میڈیا اسٹار اور متعدد ٹی وی پروگرامات میں شریک میزبان کے طور پر نظر آنے والے ننھے اسٹار عمر شاہ کی تدفین آبائی قبرستان میں کردی گئی۔
عمر شاہ اے آر وائے کے رمضان اور گیم شوز سمیت دیگر پروگرامات میں بطور شریک میزبان شرکت کرتے آ رہے تھے جب کہ وہ دوسرے ٹی وی چینلز پر بھی نظر آتے تھے۔
عمر شاہ اپنے بڑے بھائی ننھے اسٹار احمد علی شاہ کے ساتھ پروگرامات میں شرکت کرتے تھے اور دونوں ایک ساتھ سوشل میڈیا پر مواد بناتے اور شیئر کرتے نظر آتے تھے۔
احمد شاہ نے 15 ستمبر کو انسٹا گرام اسٹوری میں بتایا تھا کہ ان کے بھائی انتقال کر گئے، بعد ازاں وسیم بادامی اور فہد مصطفیٰ سمیت دیگر ٹی وی شخصیات نے بھی ان کے انتقال کی تصدیق کی تھی۔
وسیم بادامی نے ویڈیو میں بتایا تھا کہ ڈاکٹرز نے بتایا کہ عمر شاہ کو الٹی آئی جو کہ ان کے پھیپھڑوں میں چلی گئی، جس سے ان کی آکسیجن کا نظام متاثر ہوا۔
وسیم بادامی کے مطابق عمر شاہ کے آکسیجن کا نظام متاثر ہونے کے بعد انہیں (Cardiovascular Arrest) ہوا اور وہ خدا کے پاس چلے گئے۔
ان کے انتقال پر شوبز شخصیات سمیت سوشل میڈیا اسٹارز نے بھی اظہار افسوس کیا تھا اور اب ان کی تدفین آبائی شہر ڈیرہ اسمٰعیل خان میں کردی گئی۔عمر شاہ کے نماز جنازہ میں بھاری تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق عمر شاہ کو فوڈ پوائزنگ ہوا تھا، جس کے بعد ان کی طبیعت خراب ہوئی، الٹی آنے کی وجہ سے ان میں پیچیدگیاں بڑھیں۔
Trending
- ’گوڈزیلا مائنس زیرو‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری
- پاکستان میں 4 دن میں پیٹرول و ڈیزل کتنا مہنگا ہوا؟
- کراچی: نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے پولیس کے مخبر کو قتل کردیا
- ڈریسنگ رومز لیکس پررضوان اور امام کی این سی سی آئی اے میں پیشی، جواب کیلیے مہلت مانگ لی
- علی حیدرآبادی کیس میں بڑا موڑ: سابقہ اہلیہ کی ظاہر کردہ چوٹیں جعلی نکلیں، ٹک ٹاکر کی ضمانت کنفرم
- ملک میں رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کا فروغ؛ طویل مدتی سرمایہ کاری بڑھانے کی تجویز
- راولپنڈی؛ ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی سمیت کنویں میں گر گیا
- برمنگھم ٹیسٹ، انگلینڈ کی 320 رنز کی برتری پر پاکستان کے 32 پر 2 آؤٹ، بارش کے باعث میچ روک دیا گیا
- خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک
- نئی آٹو پالیسی کا حتمی مسودہ آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کر دیا گیا
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔