News Views Events
Apna Watan

ڈریسنگ رومز لیکس پررضوان اور امام کی این سی سی آئی اے میں پیشی، جواب کیلیے مہلت مانگ لی

0

ڈریسنگ رومز لیکس کے معاملے پر محمد رضوان اور امام الحق وفاقی تحقیقاتی ادارے (این سی سی آئی اے) میں پیش ہوگئے اور تفصیلی جواب جمع کرانے کیلیے مہلت مانگ لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق این سی سی آئی اے کی جانب سے طلبی کے نوٹس پر محمد رضوان اور امام الحق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے دفتر میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری کا عمل مکمل کروایا۔

ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے حکام نے دونوں کھلاڑیوں کے موبائل تحویل میں لے لیے ہیں جنہیں ان لاک کروا کے ان کا تجزیہ کیا جائے گا اور پھر اگلے مرحلے میں تکنیکی جائزے و فارنزک کیلیے بھیجا جائے گا اور پھر تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔

این سی سی آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمارا دائرہ کار صرف ڈیجیٹل تفتیش تک ہے جبکہ کوئی بھی ایکشن یا سزا کا اختیار پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس ہے جبکہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ڈیجیٹل فٹ پرنٹ پر کام کر کے رپورٹ مرتب کرے گی۔

دونوں کھلاڑی نے تفصیلی اور تحریری جواب کیلیے این سی سی آئی اے سے مہلت مانگتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے وکلا کے ہمراہ جواب جمع کرائیں گے۔

اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے کرکٹرز کے موبائل رکھ کر انہیں متعلقہ ادارے کو بھی دیا تھا جبکہ امام الحق اور محمد رضوان کے علاوہ ایک اور کرکٹر کو بھی این سی سی آئی اے نے نوٹس بھیجا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کو پیر کے روز نوٹس جاری کیے گئے تھے جبکہ پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کے فون این سی سی آئی اے کے حوالے کیے۔ دونوں کھلاڑیوں سے ان کے فون ان لاک کروائے جائیں گے اور انگلینڈ دورے کے دوران ڈریسنگ روم لیکس سے متعلق تفتیش ہوگی۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.