News Views Events

چوہدری ظہور الٰہی شہید نے عوامی خدمت، جمہوری جدوجہد اور اصولی سیاست میں گہرا نقش چھوڑا۔مصطفیٰ ملک

چوہدری ظہور الٰہی کا 44 واں یوم شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا گیا، گجرات میں انکی قبر پر قرآن خوانی،دعائیہ اجتماع منعقد ہوا ۔ غلام مصطفیٰ ملک مرکزی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ق

0

 

لاہور/ گجرات / اسلام آباد

پاکستان کے نامور سیاستدان،قومی راہنماء اور مسلم لیگ کے سرابرہ چوہدری شجاعت حسین کے والد گرامی چوہدری ظہور الٰہی کا 44 واں یوم شہادت آج عقیدت و احترام سے ملک بھر میں منایا گیا،
ملک بھر قرآن خوانی اور دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں جبکہ گجرات میؑ ظہور الٰہی پیلس میں انکی قبر پر قرآن خوانی اور دعائیہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں انکی بلندی درجات کے لیے دعائیں مانگی گئیں اور انکی آخری آرام گاہ پر پھولوں کی پتیاں اور چادریں ڈالی گئیں،
پاکستان مسلم لیگ کے
مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان
غلام مصطفیٰ ملک نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ مرکزی تقریب میں چوہدری ظہور الٰہی شہید کے خاندان اور سیاسی رفقاء شریک ہوئے, صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے خصوصی خطاب کیا، جبکہ کراچی، کوئٹہ ، لاہور،پشاور،گلگت،سکردو، راولپنڈی میں مسلم لیگی راہنماوں نے دعائیہ اجتماعات منعقد کیے ۔مصطفیٰ ملک کا کہنا تھا کہ
چوہدری ظہور الٰہی شہیدسیاسی تاریخ کے ایک اہم اور بااصول رہنما ھے جنہوں نے عوامی خدمت، جمہوری جدوجہد اور اصولی سیاست میں گہرا نقش چھوڑا۔
چوہدری ظہور الٰہی نے ہمیشہ عام آدمی کی بھلائی کے لیے آواز بلند کی تھی انہوں نے آمریت اور غیر جمہوری رویوں کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا اور جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھی۔اور اسی جدوجہد کی پاداش میں کئی بار جیل بھی گئے مگر اپنے مؤقف سے پیچھے نہ ہٹے۔
چوہدری ظہور الٰہی شہیدصرف گجرات بلکہ پورے پاکستان کے عوام کے نمائندہ سمجھے جاتے تھے۔
مصطفیٰ ملک نے کہا کہ چوہدری ظہور الٰہی شہید کی سیاسی بصیرت اور عوامی رابطہ انہیں ایک منفرد رہنما بناتی تھی انہوں نے اپنی سیاسی جدوجہد کے دوران سختیاں برداشت کیں اور شہادت پائی،
چوہدری ظہور الٰہی شہید کے خاندان نے انکی کی سیاسی روایات کو زندہ رکھا ۔
چوہدری شجاعت حسین کی سیاسی بصیرت نے انکے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا،
چوہدری شجاعت حسین کی سیاسی بصیرت کے نتیجے میں مسلم لیگ کی حکومت ملک میں قائم ہوئی جس میں چوہدری پرویز الہی کی بطور وزیراعلی کارکردگی چوہدری ظہور الٰہی شہید کی سوچ اور نظریہ کی عکاس تھی مصطفیٰ ملک نے کہا کہ چوہدری ظہور الٰہی شہید کی تیسری نسل بھی قومی خدمت،ملکی ترقی کے لیے سرگرداں ہے ۔
مسلم لیگی کارکن چوہدری ظہور الٰہی شہید کے فلسفہ اور وضع داری کی سیاست کو زندہ رکھنے کے لیے کوشاں ہیں ۔

جب تاریخ سے مصافحہ ہوا– چوہدری ظہور الٰہی شہید سے ملاقات کا لمحہ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.