News Views Events
Apna Watan

حکومت بلوچستان کا سرکاری دفاتر میں جمعہ کا دن بطور ورکنگ ڈے منانے کا فیصلہ

0

حکومت بلوچستان نے صوبے بھر کے تمام سرکاری دفاتر میں جمعہ کے روز کو ورکنگ ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) نے  سرکلر جاری کر دیا۔

سرکلر کے مطابق محکمہ کی جانب سے 21 جون 2026 کو جاری سابقہ نوٹیفکیشن کے تسلسل میں اب جمعہ کو صوبے بھر کے تمام سرکاری دفاتر میں ورکنگ ڈے کے طور پر منایا جائے گا۔

حکومت بلوچستان نے تمام متعلقہ محکموں، انتظامی سیکرٹریز، ڈویژنل کمشنرز اور دیگر اعلیٰ حکام کو ہدایت کی ہے کہ فیصلے پر لفظ اور روح کے مطابق سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.