واشنگٹن :یکم اکتوبر کو امریکی وفاقی حکومت نے ایک بار پھر ” شٹ ڈاؤن “کا اعلان کیا ۔ چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این نے 38 ممالک کے 7671 جواب دہندگان کے ساتھ ایک سروے کیا۔سروے نتائج میں جواب دہندگان نے امریکی سیاسی نظام کی ناکامی اور حکومتی نااہلی جیسے نظامی مسائل پر گہری مایوسی کا اظہار کیا، اکثریت کا خیال تھا کہ “امریکی جمہوریت” تیزی سے جمہوریت کے بنیادی مقصد سے دور ہو رہی ہے ۔سروے میں، 71.5 فیصد شرکاء کا خیال ہے کہ جماعتی کشمکش معاشرے میں پھوٹ کو شدید طور پر بڑھا رہی ہے، 74.4 فیصد کا ماننا ہے کہ یہ جماعتی کشمکش امریکی سیاسی نظام میں حل نہ ہونے والے تضادات اور مسائل کو واضح کرتی ہے، اور 73.2 فیصد کا خیال ہے کہ امریکہ کے سیاسی نظام میں فوری تبدیلی کی ضرورت ہے ۔سروےمیں امریکی حکومت کی عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی صلاحیت کو بحرالکاہل ممالک کے 34.3 فیصد اور یورپی ممالک کے 39.1 فیصد جواب دہندگان نے تسلیم کیا، جبکہ امریکی حکومت کی بدعنوانی کو روکنے اور اس کے سدباب کی صلاحیت کے بارے میں، بحرالکاہل ممالک کے 21.8 فیصد اور یورپی ممالک کے 27.2 فیصد متفق نظر آئے ، امریکی حکومت کی سماجی عوامی سلامتی کو یقینی بنانے کی صلاحیت کے جائزے میں، بحرالکاہل ممالک سے صرف 28.8 فیصد اور یورپی ممالک سے 39.1 فیصد نے “اعتماد کا ووٹ” دیا۔
Trending
- جنگ ستمبر کا 13واں روز؛ پاک فوج کی پیش قدمی جاری، بھارت کو بھاری جانی و عسکری نقصان
- مائیک ہیسن مستقل ٹیسٹ کوچ کی ذمہ داری سنبھالنے کو تیار
- جماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لی
- مشکوک انجری اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر امام الحق کیخلاف ابتدائی رپورٹ تیار
- کراچی؛ اے ٹی ایم میں شہریوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
- سلمان علی آغا نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اہم سنگِ میل عبور کر لیا
- خام تیل کی قیمت 107 ڈالرز سے تجاوز کر گئی
- وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، حوثی باغیوں کے حملوں پر اظہار مذمت
- پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ مزید گر گئی، ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آخری نمبر پر آگئی
- کراچی پورٹ کی تاریخی کارکردگی، خلیجی تنازع نے نئے تجارتی مواقع پیدا کر دیے