بیجنگ (چائنہ ڈیسک)چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بیلنزونا میں سوئس وزیر خارجہ اگنازیو کاسیس کے ساتھ صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ چین امن کی بحالی اور انسانی جانوں کو بچانے کی تمام کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اپیل کرتا ہے کہ انسانی بحران کو مؤثر طریقے سے ختم کرنے کے لیے حقیقی، جامع اور دیرپا جنگ بندی کے حصول کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں، ” فلسطین کی حکمرانی فلسطینیوں کے ہاتھوں میں ” کے بین الاقوامی اتفاق رائے پر عمل درآمد کیا جائے اور غزہ کے مستقبل کے حوالے سے کسی بھی انتظام کو فلسطینی عوام کی خواہشات کے مطابق عمل میں لایا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ “دو ریاستی حل” کی عمومی سمت پر غیر متزلزل عمل کیا جائے۔ صرف ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہی تاریخی ناانصافی اور تشدد کی بنیادی وجوہات کو ختم کر سکتا ہے۔ وانگ ای نے کہا کہ چین مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے حصول کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔
Trending
- فاصلے چاہے کتنے ہی کیوں نہ ہوں،ایک ہی چاند کے نیچے دل قریب رہ سکتے ہیں ۔ چین کے ” مڈ آٹم فیسٹول ” کی کہانی
- ایشین گیمز: اسکواش مقابلوں کے پہلے روز پاکستان نے 5 میں سے 3 میچز میں فتح حاصل کرلی
- عالمی قرض 3 لاکھ 65 ہزار ارب ڈالرز ہو گیا
- پاک سعودی دوستی کے لازوال رشتے کو خراج تحسین، آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاری
- مخالف ٹیم کی صرف 3 منٹ کی تاخیر نے بھارتی ٹیم کو ایشین گیمز سے باہر کردیا
- چیئرمین واپڈا کی چائنا گزوبہ گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین سے ملاقات
- مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ: لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود پہلے سیکریٹری جنرل مقرر
- ڈیوڈ وارنر کا اپنی اے آئی ڈانس ویڈیو وائرل ہونے پر دلچسپ ردعمل
- وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی سرکلر ریلوے کے ڈیزائن پر کام آگے بڑھانے کا فیصلہ
- مراکش کے فٹبالر اشرف حکیمی کے خلاف مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔