News Views Events

چوہدری شجاعت حسین کا چوہدری مظہر اقبال کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس

مصطفیٰ ملک نے کراچی میں غمزدہ خاندان سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی

0

کراچی (اپنا وطن )سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی رہنما چوہدری مظہر اقبال کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کی بلندی مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی،چوہدری مظہر اقبال سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے چودری شجاعت حسین نے کہا کہ کا والدہ کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا اور یہ قدرت کا حسین تحفہ ہے، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل دیں، چوہدری شجاعت حسین نے مسلم لیگ سندھ کے راہنماء محمد اسلم بھٹو کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
دریں اثناپاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک نے مسلم لیگ سندھ کے نائب صدر مظہر اقبال کی والدہ کی وفات پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے , مصطفی ملک کراچی میں چوہدری مظہر اقبال کی رہائشگاہ پہنچے اور ان سے کی والدہ مرحومہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی جبکہ مصطفیٰ ملک نے مسلم لیگی راہنماء محمد اسلم بھٹو کی تدفین کے موقع پر گلستان جوہر جا کر انکے لواحقین سے تعزیت اور افسوس کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.