اسلام آباد(اپنا وطن) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان غلام مصطفیٰ ملک نے
پاکستان مسلم لیگ کے سنئیر نائب صدر اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے ایک سالہ پرانے کلپ کو توڑ موڑ کر اسرائیل کی حمایت میں بیانیے بنانے کی مذموم کوششوں کو انہتائی شرمناک اور جھوٹا بیان قرار دیا ہے ۔
اتوار کے روز جاری کیے گِئے اپنے ایک بیان میں مصطفی ملک نے کہا کہ چوہدری سالک حسین نے ہمیشہ فلسطین کے مسلمانوں کے جرات مندانہ موقف اپنایا اور وہ فلسطین کو شہ رگ سے قریب سمجھتے ہیں، چوہدری شجاعت حسین اور انکا خاندان کسی بھی جبر یا قبضے کے ساتھ کبھی نہیں کھڑے ہو سکتے ۔
پارٹی کے مرکزی ترجمان کا کہنا تھا کہ
چوہدری سالک حسین کی فلسطین کے لیے حمایت ہمیشہ واضح رہی ہے اور انہوں نے اقوام متحدہ میں کھڑے ہو کر فلسطین کے حق میں آواز اٹھائی، جس پر ہمیں فخر ہے،مصطفیٰ ملک نے کہا کہ یہودی سسرال والوں کی اسرائیل کو تسلیم کرانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی
بیرون ملک بیٹھا مفرور اسرائیل کو تسلیم کرانے کے لیے من گھڑت بیانیہ بنا رہا ہے
اسے معلوم ہی نہیں کہ چوہدری شجاعت حسین نے جنرل مشرف کے ظہرانے میں شرکت کے لیے اس لیے معذرت کرلی کہ وہ عراقی مسلمانوں کے قاتل امریکی صدر کے ساتھ نہیں بیٙھنا چایتے تھے، چوہدری شجاعت حسین نے امریکی دباو کے باوجود عراق میں پاکستانی فوج نہیں بھیجنے دی تھی ۔افسوس ایسے محب وطن اور امت مسلمہ کے درد مند شخص کے بیٹے پر اسرائیل کی حمایت کق بہتان لگانا انتہائی شرمناک حرکت ہے،
مصطفیٰ ملک نےکہا کہ تحریک انصاف اور اسکے حواری ہمیشہ جھوٹا پروپیگنڈہ کرتے اور جھوٹا بیانیہ بناتے ہیں۔
چوہدری سالک حسین پر من گھڑت الزامات پر بہتان بازوں کو معافی مانگنا ہو گی ۔