News Views Events

چوہدری سالک حسین کا من گھڑت کلپ بنانے والوں کو کرارا جواب: "میں دنیا کے سامنے فلسطین کا مقدمہ لڑ رہا ہوں”

0

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر اور وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی چوہدری سالک حسین نے ایک سال پرانی تقریر کے چند سیکنڈ کاٹ کر جاری کیے جانے والے من گھڑت ویڈیو کلپ کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ان کے سازشی ایجنڈے کو بے بنیاد قرار دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں چودھری سالک حسین نے کہا کہ “یہودی سسرال کا اثر لگتا ہے — آن ریکارڈ یہودیوں کی ماں جب اپنی ماں جیسی لگنے لگے اور ہر بار لندن جا کر ان کے گھر ٹھہرنا ہو تو ان کے پیروکاروں کا بھی یہی حال ہوتا ہے۔”
چودھری سالک حسین نے کہا کہ بیرونِ ملک موجود بعض مفرور افراد بھی اس من گھڑت پراپیگنڈا میں حصہ لے رہے ہیں اور غلط نیت سے ویڈیوز میں ایڈیٹنگ کر کے عوام میں خوف و تقسیم پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

چوہدری سالک حسین نے اپنی بات کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے معاملے میں اُن کی اور حکومت کی پالیسی واضح رہی ہے اور وہ ہمیشہ فلسطین کے حقوق کے ساتھ کھڑے رہے ہیں: “سچ تو یہ ہے کہ ہمارے لیے فلسطین ہماری شہ رگ کے قریب ہے اور ہم کسی بھی جبر یا قبضے کے ساتھ کبھی نہیں کھڑے ہوئے۔ ہماری فلسطین کے لیے حمایت ہمیشہ واضح رہی ہے۔” ان کے مطابق اقوامِ متحدہ میں بھی انہوں نے فلسطین کی حمایت میں آواز اٹھائی ہے۔

وفاقی وزیر نے من گھڑت ویڈیو سازوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:
“ایک سال پرانی تقریر کے چند سیکنڈ کاٹ کر ویڈیو بنانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ نیچے دی گئی تصویر دیکھ لو — تم گھروں میں بیٹھ کر گمراہ کن بیانیے اور بہتان ہی لگا سکتے ہو، میں پوری دنیا کے سامنے ان کا مقدمہ لڑ رہا ہوں اور لڑتا رہوں گا۔”

مزید کہا گیا کہ اسرائیل کو تسلیم کروانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی اور پاکستان ہمیشہ فلسطین کے ساتھ کھڑا رہے گا: “آپ کی اسرائیل کو تسلیم کرانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی ان شاء اللہ۔ پاکستان زندہ باد، فلسطین پائندہ باد۔”

Leave A Reply

Your email address will not be published.