پاکستان مسلم لیگ (ق) اسلام آباد کیپٹل کے رہنماؤں کی پارٹی رہنما چوہدری سالک حسین کے خلاف من گھڑت ویڈیو پر شدید مذمت
پاکستان مسلم لیگ (ق) اسلام آباد کیپٹل کے صدر سردار رضوان صادق خان، جنرل سیکرٹری چوہدری جہانگیر اور سیکرٹری اطلاعات و نشریات انجینئر مطیع اللہ خان نے سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری سالک حسین کے خلاف جاری کیے گئے من گھڑت ویڈیو کلپ کی شدید مذمت کی ہے۔
یہ ویڈیو جو ایک سال پرانی کلپ کو توڑ مروڑ کر گمراہ کن انداز میں پیش کی گئی، ایک سازشی ایجنڈے کا حصہ ہے جس کا مقصد عوام میں غلط فہمیاں اور انتشار پھیلانا ہے۔ پارٹی قیادت نے واضح کیا کہ چوہدری سالک حسین کی فلسطین سے متعلق پالیسی ہمیشہ دوٹوک اور اصولی رہی ہے اور وہ ہر عالمی فورم پر مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں آواز بلند کرتے رہے ہیں۔
رہنماؤں نے کہا کہ ہم ان عناصر کی شدید مذمت کرتے ہیں جو بیرون ملک بیٹھ کر ایڈیٹنگ کے ذریعے جھوٹا پراپیگنڈا پھیلا رہے ہیں- پاکستان مسلم لیگ (ق) واضح طور پر اعلان کرتی ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کروانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ اور پاکستان ہمیشہ فلسطین کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
Trending
- بھارت کا ویمن ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت کر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
- ماہرہ خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع، اداکارہ کی پوسٹ وائرل
- ’صنعتی پیداوار، قدرتی وسائل کے بےتحاشا استعمال نے انسان اور ماحول کےدرمیان قائم توازن کو متاثر کیا ‘
- کراچی، ظالم ملے ہوئے ہیں اور مظلوموں کو حق دینے کے لیے تیار نہیں ہیں، منعم ظفر
- مودی کی ہٹ دھرمی برقرار، بھارت کی ایک سال میں دوسری بار اسپورٹس اسپرٹ کی خلاف ورزی
- کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں قدم رکھ دیا
- بائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان
- لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- وزیراعظم کا اعلان کردہ رعایتی پیٹرول کیسے حاصل کریں؟ طریقہ کار جاری
- کراچی، رات گئے وزیر داخلہ سندھ کا میئر کراچی کے ہمراہ مختلف تھانوں کا دورہ، 2 افسر بھی معطل کر دیے
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔