نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام میں گلوبل فنڈ کے تحت کام کرنے والے تجربہ کار عملے کی اچانک برخاستگی، ملکی سطح پر تشویش
اسلام آباد: نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام میں حالیہ دنوں گلوبل فنڈ کے تحت کام کرنے والے میڈیکل اور پیرا میڈیکل عملے کی اچانک برخاستگی نے شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، گزشتہ دس سالوں سے خدمات انجام دینے والے متعدد اہل اور تجربہ کار ملازمین کو بغیر کسی پیشگی اطلاع یا متبادل بندوبست کے نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ عمل ’ڈاؤن سائزنگ‘ کے نام پر کیا گیا ہے، جس سے نہ صرف درجنوں خاندان متاثر ہوئے ہیں بلکہ ملک میں ٹی بی کنٹرول کے جاری پروگرامز پر بھی منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ہے۔ متاثرہ عملے نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے کیسز کا ازسرِ نو جائزہ لیا جائے اور انصاف فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنے مریضوں کی خدمت کا سلسلہ دوبارہ جاری رکھ سکیں.