بیجنگ ؔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں جاپانی حکومت کی جانب سے ایوارڈز کی تقریب کے انعقاد کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین پہلے ہی اس معاملے پر اپنا موقف واضح کر چکا ہے۔
جاپانی حکومت نے “تائیوان کی علیحدگی ” کی وکالت کرنے والوں کو تمغے دینے پر اصرار کیا ہے جو تائیوان کے معاملے پر جاپان کا ایک اور غلط اقدام ہے، جس کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ تائیوان کا معاملہ چین کے بنیادی مفادات کا مرکز ، چین-جاپان تعلقات کی سیاسی بنیاد اور جاپان کی بنیادی ساکھ سے متعلق ہے اور یہ چین کے لئے ایک ” ریڈ لائن”ہے جسے عبور نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ چین جاپان پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنے تاریخی جرائم پر غور کرے، چین اور جاپان کے درمیان چار سیاسی دستاویزات کے متعلقہ اصولوں اور ان کی روح کی پاسداری کرے، ون چائنا پالیسی پر عمل درآمد کا مظاہرہ کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اختیار کرے ،اور تائیوان کے معاملے پر اپنے قول و فعل میں محتاط ر ہتے ہوئے تائیوان کی علیحدگی کے حامیوں کی کسی بھی حمایت سے باز رہے۔
Trending
- شہداء کے معاوضے کیلیے فنڈز نہیں، ڈپٹی کمشنر کے جواب پر متعلقہ حکام اسلام آباد ہائیکورٹ طلب
- لیونل میسی کی اسپین میں ایک اور فٹبال کلب خریدنے کی تیاری
- سشانت سنگھ کو قتل اور اس کی سیکریٹری کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، اہم انکشافات
- وزیراعظم شہباز شریف نے نئی آٹو پالیسی 2026-31 کی اصولی منظوری دیدی
- ایم ایل ون منصوبے نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا
- انگلینڈ کے اولی رابنسن ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرنیوالے 50ویں بولر بن گئے
- دلجیت دوسانجھ کے نئے گانے ’ڈیول‘ کا تعلق ’کاکروچ احتجاج‘سے جوڑ دیا گیا
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی، نوٹیفکیشن جاری
- جرمانوں میں بڑا اضافہ، 10 ملین آمدن پر 9 فیصد سرچارج ختم، ٹرانزیکشن نظام مزید سخت، سوشل میڈیا آمدنی پر ٹیکس عائد
- پی سی بی کی ہدایت پر شاہین آفریدی کا فرسٹ کلاس کرکٹ میں شرکت کا فیصلہ
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔