بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیئن نے تیرہ نومبر کو یومیہ پریس کانفرنس میں امور تائیوان پر جاپانی رہنما کے غلط بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جاپانی وزیر اعظم تاکائیچی نے حال ہی میں کانگریس میں تائیوان کے بارے میں صریح اشتعال انگیز ریمارکس دیے تھے، جس میں آبنائے تائیوان میں فوجی مداخلت کے امکان کی طرف اشارہ کیا گیا تھا۔ترجمان لن جیئن نے کہا کہ چین کے شدید احتجاج کے باوجود جاپان نے اپنے غلط بیانات کو درست کرنے سے انکار کیاہے ۔ چین اس کی سخت مخالفت کرتا ہے اور ایسے بیانات اور طرز عمل برداشت نہیں کرے گا۔ لن جیئن نے کہا کہ جاپان کو فوری طور پر اپنے جارحانہ ریمارکس کو واپس لینا چاہیے، ورنہ اس سے پیدا ہو نے والے تمام نتائج جاپان کو بھگتنا ہوں گے ۔
ترجمان نے کہا کہ تاریخ کو دیکھا جائے تو جاپانی عسکریت پسندی نے بارہا ” بقا کے بحران” کا بہانہ استعمال کرتے ہوئے غیر ملکی جارحیت کا آغاز کیا ، جس میں چین پر حملہ بھی شامل تھا ، جس سے چین اور ایشیا کے لوگوں اور یہاں تک کہ دنیا کے لیے مشکلات اور مصیبتیں پیدا ہوئیں ۔ آج، جاپانی وزیر اعظم تاکائیچی نے ایک بار پھر اسی بہانے کو استعمال کیا ہے تو دیکھنا چاہئیے کہ اس کا اصل مقصد کیا ہے؟ کیا جاپان عسکریت پسندی پر مبنی ماضی کی اپنی غلطیوں کو دہرانا چاہتا ہے ؟ کیا جاپان چینی عوام اور ایشیا کے عوام کے ساتھ دوبارہ دشمنی چاہتا ہے ؟اور کیا اسے دوسری جنگ عظیم کے بعد کے بین الاقوامی نظام کو تباہ کرنے کی کوشش نہیں سمجھنا چاہئیے؟
لن جیئن نے اس بات پر زور دیا کہ تائیوان چین کا تائیوان ہے اور تائیوان کے معاملے کو کیسے حل کرنا اور قومی وحدت کو کیسے حاصل کرنا ہے ، اس کا فیصلہ چینی عوام نے کرنا ہے اور اس میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کی اجازت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر جاپان آبنائے تائیوان میں فوجی مداخلت کرنے کی جرات کرتا ہے، تو یہ جارحیت ہو گی اور چین یقینی طور پر زبردست جوابی کارروائی کرے گا۔ترجمان نے کہا کہ چین جاپان کو سختی سے متنبہ کرتا ہے کہ وہ اپنے تاریخی جرائم پر غور کرے، چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ا ور اشتعال انگیزی بند کرے اور ریڈ لائن پار کرنے والے اپنے قول و فعل کو فوری طور پر روکتے ہوئے تائیوان کے معاملے پر آگ سے کھیلنا بند کرے ، کیونکہ آگ سے کھیلنے والے اس کھیل میں خود جل جائیں گے۔
Trending
- پاکستان کا چین سے 30 ارب یوآن کی سوئپ سہولت میں توسیع کی درخواست کا فیصلہ
- این سی سی آئی اے کے سوال نامے پر محمد رضوان کا جواب سامنے آگیا
- دیشا سالیان کیس: دو اہم سیاسی رہنماؤں کو 500 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس
- سونے کے نرخ میں کئی ہزار روپے کی کمی
- کراچی؛ واٹر پارک کے سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے ڈوب کر طالبہ جاں بحق
- لیونل میسی نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا
- Johnny Depp unique French retreat the ultra-expensive village that never sold
- گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے 7 فیصد بڑھانے کا اعلان
- کچلاک؛ کم سن بچی کا ضعیف العمر شخص سے مبینہ نکاح، والد گرفتار
- چین کی ویمنز کرکٹ ٹیم بغیر ایک گیند کھیلے ایشین گیمز سے باہر
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔