اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ اوورسیز یوکے کا اعلی سطحی وفد سینئر رہنما ڈاکٹرشوکت علی شیخ کی قیادت میں پاکستان کے خصوصی دورے پر اسلام آباد میں موجود ہے جہاں وہ پارٹی قیادت، حکومتی نمائندوں اور مختلف اداروں کے ذمہ داران سے اہم ملاقاتیں کریگا،
اس دورے کا مقصد پارٹی کی تنظیمی مضبوطی، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور مسلم لیگ (ق) کی آئندہ سیاسی حکمتِ عملی سے متعلق مشاورت کو آگے بڑھانا ہے، اطلاعات کے مطابق وفد میں پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹرشوکت علی شیخ محمد شفیق سمیت دیگر ذمہ داران شامل ھیں جو برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مختلف تجاویز اور مسائل کا جامع ایجنڈا بھی ہمراہ لائے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وفد کی جانب سے پارٹی قیادت کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل، خصوصاً قونصلر سروسز، کاروباری سہولتوں، پراپرٹی تنازعات اور سرمایہ کاری کے مواقعوں سے متعلق سفارشات پیش کی جائیں گی۔ دورہ کے موقع پر سینئر رہنما ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ق) ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بنی ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتی تھی اور رہے گی ، وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی چودھری سالک حسین دن رات بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل میں گھری دلچسپی لے رہے ہیں ۔ برطانیہ سمیت یورپ میں مقیم پاکستانی اپنے ملک سے گہرا تعلق رکھتے ہیں اور پاکستان کی خوشحالی و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ ڈاکٹرشوکت علی شیخ نے کہا کہ آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں انٹرنیشنل ائرپورٹ کی منظوری ہوچکی ہے اور اس پر جلد کام شروع ہونے جا رہا ہے ، ان شاءاللہ ایئرپورٹ کی تعمیر و ترقی انتطامات ہماری اوورسیز کمپنی ایکسچینج حب انٹرنیشنل کےزمہ ہوںنگے ،اس منصوبے سے جو آمدن حاصل ہوگی پاکستان اور کشمیری بھائیوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے گی جبکہ آزادکشمیر ایئرپورٹ کی تعمیر سے بیرون ملک مقیم کشمیری بھائیوں کو آمدورفت میں آسانی ہوگی اور انہیں بروقت اور بہترین سفری سہولیات میسر ہونگیں ۔انہوں نے مسلم لیگ (ق) کی مرکزی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار بھی کیا، دورے کے دوران مختلف سرکاری اداروں کے حکام سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، ان ملاقاتوں میں اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر براہ راست گفتگو کی جائے گی، واضح رہے کہ مسلم لیگ (ق) اوورسیز عالمی سطح پر پارٹی کی مضبوط پہچان کا اہم ذریعہ ہے اور اس دورے کو تنظیمی وسعت کے لیے نہایت اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا۔