بشکیک : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای اور کرغزستان کے وزیرخارجہ کولوبایف کے درمیان بشکیک میں پہلے اسٹریٹجک مذاکرات منعقد ہوئے ۔جمعرات کے روز چینی میڈیا کے مطابق فریقین نے دونوں ممالک کے رہنماؤں کے اتفاق رائے پر عمل کرنے ، ترقیاتی اسٹریٹجک امور کو ہم آہنگ کرنے پر جامع اور گہری بات چیت کی،اور بڑے پیمانے پر اتفاق رائے حاصل کیا ۔ دونوں ممالک نے وزرائے خارجہ کے اسٹریٹجک مذاکرات کے میکانزم کے آغاز کا مشترکہ اعلان بھی کیا۔وانگ ای نے کہا کہ ہمسایہ دوست اور مشترکہ خوشحالی پر مبنی چین کرغزستان ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر دونوں ممالک کے بنیادی مفادات اور عوام کی خواہشوں اور رجحان سے بھی مطابقت رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین کرغزستان کے ساتھ مل کر صدر شی جن پھنگ کے پیش کردہ چار گلوبل انیشی ایٹوز پر عمل کرتے ہوئے عالمی امور میں صلاح و مشورے کو بہتر ، شنگھائی تعاون تنظیم ، چین – وسطی ایشیا میکانزم سمیت دیگر پیلٹ فارمز کو بہتر کرنے اور اقوام متحدہ سمیت کثیرالحہتی تنظیموں میں تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ وانگ ای نے کہا کہ چین شنگھائی تعاون تنظیم کے بانی ملک کے طور پر کرغزستان کی بھرپور حمایت کرے گا اور توقع کرتا ہے کہ کرغزستان جلد از جلد بین الاقوامی ثالثی عدالت میں شامل ہو گا ۔مذاکرات کے بعد فریقین نے عوامی جمہوریہ چین اورجمہوریہ کرغزستان کے وزرائے خارجہ کے پہلے اسٹریٹجک مذاکرات کا مشترکہ علامیہ جاری کیا اور دونوں ممالک کی خارجہ امور کی وزارتوں کے درمیان 2026-2027 تعاون کی منصوبہ بندی پر دستخط کیے ۔
Trending
- پمز واقعے میں زندہ بچنے والی واحد نومولود کی خالہ کے ہوشربا انکشافات، انتظامیہ کا پول کھول دیا
- ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کیلیے قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی
- گووندا اور سنیتا آہوجا نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا، علیحدگی کی افواہیں پھر تیز
- باجوڑ؛ شرپسند عناصر کی جانب سے چھپائے گئے 14 عدد موٹر گولے برآمد
- پاکستان ہاکی کیلیے بڑی خبر؛ یورپ کی ٹاپ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
- نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان بچپن میں کس سنگین بیماری کا شکار ہوئے؟ حیران کن انکشاف
- اپیک 2026: چین کی میزبانی میں عالمی تعاون کا دائرہ وسیع
- کینیڈا کا 700 سے زائد امریکی مصنوعات پر جوابی محصولات کا اعلان
- چین کی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق کا مضبوطی سے دفاع کیا جائےگا، سدرن تھیٹر کمانڈ
- اسرائیل کا اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی میں زبردستی داخلہ، یو این کے سیکرٹری جنرل کی شدید مذمت