بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے مطابق نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نجی معیشت کی ترقی کے لئے ماحول کو مسلسل بہتر بنانے ، نجی کاروباری اداروں کی ترقی میں مشکلات کو مؤثر طریقے سےدور کرنے اور ترقی میں نجی اداروں کے اعتماد کو فروغ دینے کے لیے متعلقہ فریقین کے ساتھ مل کر مزید عملی اقدامات اختیار کرےگا۔
چینی میڈیا کے مطابق قومی کمیشن برائے ترقی واصلاحات کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور محکمہ جامع قومی معیشت کے ڈائریکٹر یوآن دا نے حال ہی میں کہا کہ نجی معیشت کے فروغ سے متعلق قانون سازی کے عمل کو تیز کرنا ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نجی معیشت کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے مختلف پالیسیز کے نفاذ پر بھی گہری توجہ دی جائے گی جس کے لیے نجی کاروباری اداروں کے لیے معلومات کے اجرا کے طریقہ کار کو بہتر بنایا جائے گا ، منصوبوں کے فروغ میں اضافہ کیا جائے گا اور اہم قومی منصوبوں کی تعمیر میں حصہ لینے کے لیے زیادہ نجی سرمائے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔
ان کا کہناتھا کہ نجی کاروباری اداروں کے ساتھ کثیر سطحی کمیونیکیشن اینڈ ایکسچینج میکانزم کو بہتر بنانا اور حکومتی و کاروباری اداروں کے درمیان مواصلاتی چینلز کو ہموار کرنا ضروری ہے۔اس کے علاوہ نجی معیشت کی ترقی کو محدود کرنے والے مسائل کو بروقت سمجھنے اور حل کرنے ، کاروباری اداروں کے گروپ کو فائدہ پہنچانے اور صنعتوں کی مدد کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
Trending
- 26 نومبر احتجاج کیس: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار
- بابر اعظم کا دلچسپ جملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا
- وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آٹو پالیسی 2026ء کی منظوری دیدی
- میڈیکل کالجز میں داخلوں کا امتحان (ایم ڈی کیٹ) 20 ستمبر کو ہوگا
- تیسرا ٹیسٹ، پہلا روز؛ انگلینڈ نے 4 وکٹوں پر 156 رنز بنا لیے، 23 رنز کی برتری
- رجب بٹ نے پھر سابق اہلیہ ایمان اسد کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا
- اگست میں کارکنوں کی ترسیلاتِ زر 3.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں
- جسمانی معذوری کو شکست دے کر پاکستانی نوجوان نے لاکھوں کا کاروبار کھڑا کر دیا
- ممنوعہ قوت بخش ادویات کا استعمال، بھارتی کبڈی ٹیم سلور میڈل سے محروم
- سوشل میڈیا پر ریٹرو ٹرینڈ کا راج، پاکستانی ستارے بھی پیچھے نہ رہے