دبئی(سپورٹس ڈیسک) ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے کمنٹیٹر اور بھارت کے لیجنڈری اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ لیگ خطے کے ابھرتے ہوئے کرکٹرز کو عالمی معیار کے پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے، جس سے گلف ممالک اور دیگر علاقوں میں کرکٹ تیزی سے پھل پھول رہی ہے۔لیگ کے آغاز سے وابستہ ہربھجن سنگھ نے کہا کہ اس سال کا ایڈیشن مزید بہتر ہے کیونکہ سعودی عرب اور کویت کے کھلاڑی بھی مقابلے کا حصہ بن گئے ہیں۔ کرکٹ خطے میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سمیت ایمریٹس کرکٹ بورڈ اس ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ لیگ نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی اسٹارز کے ساتھ قیمتی تجربہ حاصل کرنے کا بہترین موقع دے رہی ہے۔ہربھجن سنگھ نے محمد وسیم، آیان خان اور وسیم اکرم کو امارات کے نمایاں ٹیلنٹ کے طور پر سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد وسیم ایم آئی ایمریٹس کے لیے ہمیشہ شاندار بیٹر رہے ہیں، جبکہ آیان خان (گلف جائنٹس) بہترین آل راؤنڈر اور باصلاحیت باؤلر ہیں۔ شارجہ واریئرز کے فاسٹ باؤلر وسیم اکرم بہت تیز رفتار اسپیل کرواتے ہیں۔ مزید ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اصل بات صحیح وقت پر صحیح موقع ملنے کی ہے، اور ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 یہی موقع فراہم کر رہی ہے۔
Trending
- مکران ڈویژن؛ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، فتنۃ الہندوستان کا بڑا حملہ ناکام
- ایشین گیمز کیلیے 165 ارکان کو این او سی جاری
- مشہور بھارتی پنجابی گلوکار پر فائرنگ کی خبریں، والد نے اہم وضاحت کردی
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا
- لاہور: بلیک کاربن آلودگی میں فوسل فیول کا کردار دوگنا سے بھی زائد
- بھارت اور جاپان کے تاریخی ٹی ٹوئنٹی میچ کے تمام ٹکٹس فروخت
- فاطمہ ثناء شیخ نے صنفی تعصب پر آواز اٹھادی، خواتین کو خود جدوجہد کرنا ہوگی
- 7 ارب ڈالر توسیعی فنڈ فیسلٹی پروگرام؛ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات رواں ماہ ہونگے
- ڈنمارک کے ویزے کا جھانسہ؛ لاکھوں روپے لوٹنے والا انسانی اسمگلر گرفتار
- امام الحق اور محمد رضوان ڈومیسٹک کرکٹ کیلیے نا اہل قرار