News Views Events
Apna Watan

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی عدلیہ سے شکایات اور جج کا  جوابی مکالمہ

0


اسلام آباد:

ایک مقدمے کی سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  اور جج کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج کے دوران ہلاکتوں اور زخمیوں سے متعلق دائر پرائیویٹ کمپلینٹ پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے استغاثہ پر سماعت کی، جبکہ درخواست گزار بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران بیرسٹر گوہر نے لطیف کھوسہ کی بیرون ملک موجودگی کے باعث ایک بار پھر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ لطیف کھوسہ کی وطن واپسی کے بعد کی کوئی تاریخ مقرر کر دی جائے۔ اس پر جج افضل مجوکا نے استفسار کیا کہ لطیف کھوسہ کب سے کب تک بیرون ملک ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ وہ اس حوالے سے معلوم کر لیتے ہیں، تاہم عدالت اگست کی کوئی تاریخ دیدے۔ اس پر جج افضل مجوکا نے کہا کہ آپ لطیف کھوسہ کا شیڈول دے دیں، وہ اس کے مطابق دیکھ لیں گے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر آپ کی بتائی گئی تاریخ پر بھی لطیف کھوسہ پیش نہ ہوئے تو درخواست خارج کر دی جائے گی۔

اس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پھر وہ ہائی کورٹ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پہلے کون سا ریلیف ملا ہے جو اب مل جائے گا۔ ہمیں عدلیہ سے بہت شکایت ہیں، اگر آپ سے نہیں کریں گے تو کس سے کریں گے؟۔

جج افضل مجوکا نے جواب میں کہا کہ میری عدالت سے کبھی آپ کے خلاف فیصلہ نہیں ہوا۔

بعد ازاں انہوں نے کہا کہ وہ ایک مختصر تاریخ دے دیتے ہیں، اس دوران آپ التوا کی درخواست دائر کر دیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 22 جولائی تک ملتوی کر دی۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.