News Views Events

مسلم لیگ (ق) مینارٹی ونگ کی کرسمس تقریب،محبت، یگانگت اور رواداری کا عملی اظہار

اوورسیز قیادت کی شرکت سے تقریب کی شان میں اضافہ،شہباز نار کی میزبانی کو سراہا گیا

0

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ(ق) مینارٹی ونگ کے زیراہتمام مسلم لیگ ہائوس اسلام آباد میں کرسمس ڈے کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے مسلم لیگ(ق) مینارٹی ونگ و دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی،

یہ تقریب نہ صرف کرسمس کی خوشیوں کے حوالے سے اہم تھی بلکہ قومی یکجہتی، بین المذاہب ہم آہنگی اور مثبت سیاسی روایت کو فروغ دینے کا بھی بہترین مظہر ثابت ہوئی، کرسمس ڈے تقریب کے مہمان خصوصی مسلم لیگ(ق) کے مرکزی سیکریٹری جنرل طارق حسن تھے جبکہ اس موقع پر فیڈرل کیپیٹل کے صدر سردار رضوان صادق خان،چوہدری جہانگیر،عاطف مغل، خاتون ایم این اے مسز فرخ خان،،فوزیہ ناز، مسلم لیگ(ق) پنجاب کے صدر ملک سمین خان، اوورسیز یوکے سے آئے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما اور یوکے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شوکت علی شیخ اور مسلم لیگ(ق) آزاد کشمیر کے نامزد صدر محمد شفیق بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے، ان کے ساتھ پارٹی کے دیگر مرکزی، صوبائی اور اوورسیز عہدیداران بھی موجود تھے۔
تقریب کا اہتمام مسلم لیگ(ق) مینارٹی ونگ نے کیا، وفاقی صدر مینارٹی ونگ شہباز نار کی خصوصی دعوت پر برطانیہ سے آئے ہوئے ڈاکٹر شوکت علی شیخ اور محمد شفیق نے اس تقریب میں شرکت کو اپنے لیے باعث مسرت قرار دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.