اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ق) اسلام آباد کیپٹل کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات انجینئر مطیع اللہ خان نے پارٹی کی سینئر رہنما محترمہ مہرین آدم ملک کو مرکزی نائب صدر کا منصب باقاعدہ طور پر سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔انجینئر مطیع اللہ خان نے اپنے بیان میں کہا کہ محترمہ مہرین آدم ملک کی سیاسی بصیرت، تنظیمی صلاحیت اور عوامی خدمت کا جذبہ پارٹی کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہے۔ ان کی اس ذمہ داری سے نہ صرف تنظیمی ڈھانچے کو مزید تقویت ملے گی بلکہ پارٹی کی پالیسیوں اور عوامی رابطہ مہم کو بھی نئی سمت اور توانائی حاصل ہو گی۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کی قیادت اور کارکنان متحد ہو کر ملک و قوم کی خدمت کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔ محترمہ مہرین آدم ملک کی رہنمائی میں خواتین کی شمولیت اور ان کی سیاسی تربیت کو مزید فروغ ملے گا، جو پارٹی کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔انجینئر مطیع اللہ خان نے دعا کی کہ اللہ تعالٰی محترمہ مہرین آدم ملک کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کر نے کی توفیق عطا فرمائے اور پارٹی کو کامیابی اور کامرانی سے ہمکنار کرے۔