چھونگ چھنگ (شِنہوا) چین کی جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ کے ضلع بنان کے ثقافتی اور فنی مرکز میں پاکستانی نوجوان میمونہ سحر حنیف نے نئے چینی سال سے قبل کاغذ تراشی کے چینی فن میں مہارت آزمائی اور سرخ کاغذ سے گھوڑے کی شکل والا ایک چھوٹا سا تھیلا تیار کیا۔ اپنا کام دکھاتے ہوئے انہوں نے چینی زبان میں مختصر مبارکباد دی ”ما نیان کوائی لہ، گھوڑے کا چینی سال مبارک ہو۔حال ہی میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں 20 سے زائد غیر ملکی طلبہ کو روایتی رسوم و رواج سے روشناس کرانے کے لئے اکٹھا کیا گیا جو چین اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے عوامی تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں۔میمونہ کی عمر 20 سال کے لگ بھگ ہے اور وہ چھونگ چھنگ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں فارماسیوٹیکل سائنس کی طالبہ ہیں۔ وہ گزشتہ سال چین آئیں اور چینی زبان کے صرف چند الفاظ ہی بول پاتی ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ یہ شہر اب انہیں شناسا سا لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے چھونگ چھنگ پسند ہے، یہاں اپنائیت ہے۔ انہوں نے انگریزی میں مزید کہا کہ یہاں کی ثقافت بہت ”بھرپور“ ہے۔چین اور پاکستان اپنے تعلقات کو ”سدا بہار دوستی“ قرار دیتے ہیں۔ چینی یونیورسٹیوں نے طب، انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی میں پاکستانی طلبہ کی ایک بڑی تعداد کو داخلہ دیا ہے اور چین کا بڑا شہر چھونگ چھنگ اس حوالے سے ایک نئے مرکز کے طور پر ابھرا ہے۔ثقافتی مرکز میں ہونے والی سرگرمیوں میں سیاہی سے نقش ابھارنے کا فن، خوش نصیبی کی تھیلیاں تیار کرنا، چینی خطاطی اور مقامی لوک گیت سیکھنا شامل تھا۔ منتظمین نے کہا کہ اس سرگرمی کا مقصد غیر ملکی طلبہ کو رسمی لیکچرز کے بجائے روزمرہ روایات کے ذریعے چین کو سمجھنے کا موقع فراہم کرنا تھا۔اپنا بنایا ہوا تھیلا دکھاتے ہوئے میمونہ نے کہا کہ ”یہ میرے والد کے لئے ہے۔“ چین کے ساتھ ان کا تعلق بہت پرانا ہے، ان کے والد نے 10 سال قبل چین سے پی ایچ ڈی مکمل کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”اسی لئے چین مجھے اپنے دوسرے گھر کی طرح لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کے پاس زیادہ جدید ٹیکنالوجی ہے۔ میرا ماننا ہے کہ یہاں تعلیم حاصل کرنے کے بعد میرا مستقبل روشن ہوگا۔ وہ گریجویشن کے بعد فارماسیوٹیکل کے شعبے میں کام کرنے اور آخر کار پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کی امید رکھتی ہیں۔مرکز میں جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش اور مراکش کے طلبہ نے اپنی بنائی ہوئی چیزوں کا ایک دوسرے سے موازنہ کیا جہاں مختلف زبانوں اور قہقہوں کی گونج سنائی دی۔نوجوان طالبہ نے کہا کہ جب میں اپنی تعلیم مکمل کر لوں گی، تو میں ایسی شخصیت بننا چاہتی ہوں جو پاکستان اور چین کو آپس میں جوڑے۔
Trending
- سولر جنریشن کی تیزی سے توسیع کی وجہ سے بجلی کا شعبہ بنیادی تبدیلی سے گزر رہا ہے، وزیر توانائی
- ایف آئی اے کی جانب سے 39 ہزار سے زائد مسافروں کو آف لوڈ کیے جانے کا انکشاف
- گوادر پورٹ میں نئی تاریخ رقم، پہلی بار بین الاقوامی جہازوں کو ایندھن کی فراہمی
- دریائے سندھ پاکستان کی شہ رگ، سندھ کی روح، اس پر جارحیت ملک پر جارحیت ہوگی، مراد علی شاہ
- کینیا کے ایتھلیٹ ایمانوئل وانیونی نے 26 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
- نائب وزیراعظم کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، امریکا-ایران کشیدگی میں اضافے پر اظہارتشویش
- پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فیلڈنگ کوچ شین میک ڈرموٹ مستعفی
- گلگت بلتستان میں توانائی کا مسئلہ بڑا المیہ ہے، نومنتخب وزیراعلیٰ امجد حسین
- شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹانے پر رمیز راجہ کا بڑا بیان سامنے آ گیا
- بلوچستان میں تاریخی انتظامی اصلاحات، 4 نئے ڈویژن اور 5 نئے اضلاع قائم