معروف پاکستانی مصورہ اور جدید فن خطاطی کی ماہر محترمہ صائمہ اشفاق کا اعزاز
لاہور کراچی اور کھٹمندو میں منعقدہ خطاطی کی حالیہ نمائشوں اور خصوصی تقاریب میں میڈل'اعزازات 'اور توصیفی اسناد سے نوازاگیا
لاہور(صباح نیوز)بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف پاکستانی مصورہ اور جدید فن خطاطی کی ماہر محترمہ صائمہ اشفاق کو لاہور کراچی اور کھٹمندو میں منعقدہ خطاطی کی حالیہ نمائشوں اور خصوصی تقاریب میں فن خطاطی میں شاندار اور گرانقدر خدمات پر بہترین مصورہ کے میڈل’اعزازات ‘اور توصیفی اسناد سے نوازاگیا ہے۔
صائمہ اشفاق اب تک پاکستان کے علاوہ دبئی’ ترکی اور شارجہ سمیت متعدد ممالک میں اپنے فن پاروں کی متعدد سولو ۔نمائشیں کر چکی ہیں۔جبکہ اپنے فن پاروں کی عالمی سطح پر نمائشوں کے زریعے پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ انہیں۔ قومی اور بین الاقوامی سطح پر متعدد میڈل’اعزازات اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا ہے۔
حال ہی میں لاہور میں منعقدہ فن عظیم قومی نمائش میں انہیں خصوصی میڈل اور اعزاز دیاگیا ہے۔کراچی میں صنف آہن کے زیر اہتمام منعقدہ پانچویں اچیومنٹ ایوارڈز تقریب میں سمارٹ بزنس گروپ کی طرف سے بہترین کیلیگرافی ارٹسٹ میڈل دیا گیا ہے۔لاہور کیہی علی آڈیٹوریم میں وویمنز امپاورمنٹ اینڈ نسا ایوارڈز 2025,کی تقریب میں لائف اچیومنٹ ایوارڈ د یا گیا ہے۔نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ساتھ ایشین بزنس پارٹنرشپ کے زیر اہتمام عظیم الشان تقریب میں انہیں ایشین ایکسیلینس اچیومنٹ 2025 سے نوازا گیا۔عدیم الفرصتی کی وجہ سے وہ بہ نفس نفیس اس تقریب میں شرکت نہ کر سکیں ۔ان کا ایوارڈ انہیں پاکستان ارسال کیا گیا۔اس میں ٹرافی’میڈل اور توصیفی سند شامل ہیایوارڈز دو ینے کی تقریب کھٹمنڈو کے معروف جیرامایانا اڈیٹوریم میں منعقد ہوئی ۔ساوتھ ایشین بزنس پارٹنرشپ کی طرف سے انہیں جدید فن خطاطی میں نمایاں اور گرانقدر خدمات پر مبارک باد دی گئی ہے