بیجنگ(چائنہ ڈیسک) چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نےامریکہ کی جانب سے ڈرون سیکٹر میں “غیر معتبر سپلائرز کی فہرست” میں توسیع پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے نام نہاد “قومی سلامتی “کے بہانے تمام غیر ملکی ساختہ ڈرون سسٹمز اور ان کے اہم اجزاء کو “غیر معتبر سپلائرز کی فہرست” میں شامل کیا، جس کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ حالیہ برسوں میں، امریکہ نے بار بار قومی سلامتی کے تصور کو وسعت دیتے ہوئے چینی کمپنیوں سمیت دیگر ممالک کی کمپنیوں کو دبانے کے لیے ریاستی طاقت کا استعمال کیا ہے۔ یہ منڈی کے بگاڑ اور یکطرفہ غنڈہ گردی کی ایک عام مثال ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنے غلط طرز عمل کوبند کرتے ہوئے متعلقہ اقدامات کو فوری طور پر واپس لے۔ اگر امریکہ اپنے طرز عمل پر بضد رہا تو چین یقیناً چینی کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات اٹھائےگا۔
Trending
- ویمنز ایشیا کپ: راجیو شکلا نے محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کی وجہ بتا دی
- ہالی ووڈ کی پہلی اے آئی اداکارہ ٹلی نوروڈ کا آن کیمرا انٹرویو توجہ کا مرکز بن گیا
- ایگرو پروسیسرز اینڈ ایٹموسفیرک گیسز لمیٹڈ کی پی ایس ایکس میں فہرست سازی
- پیسے نہ دینے پر ماں کو قتل کرنے والے بیٹے کو سزائے موت
- ویرات کوہلی کا پہلا کرش کون سی بالی ووڈ اداکارہ تھیں؟
- تنیشا مکھرجی کی شادی شدہ مردوں سے تعلقات رکھنے والی خواتین پر شدید تنقید
- فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی سے 10 ارب روپے کی بچت بھی کی گئی، وزیر توانائی اویس لغاری
- ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کے لیے اہم پیشرفت
- انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی سیکیورٹی ٹیم کا اسلام آباد کلب اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ
- متنازع اور بولڈ اسپورٹس اشتہار کے بعد سڈنی سوینی کے 2 لاکھ فالوورز کم ہوگئے