News Views Events

بلوچستان میں سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز، اربوں ڈالرز کے منصوبے ملکی معیشت کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گے: انجینئر مطیع اللہ خان

0

اسلام آباد (اپنا وطن) پاکستان مسلم لیگ (ق) اسلام آباد کیپٹل کے سیکرٹری اطلاعات انجینئر مطیع اللہ خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔یہ اقدام نہ صرف ملکی معیشت کو نئی توانائی فراہم کرے گا بلکہ عوامی خوشحالی اور قومی ترقی کے سفر میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ لیک سٹی ہولڈنگز، فاطمہ گروپ، دین گروپ، ہلٹن گروپ اور سورتی گروپ جیسے بڑے سرمایہ کار ادارے اس منصوبے کا حصہ ہیں جن کی مجموعی سرمایہ کاری اربوں ڈالرز پر مشتمل ہے اور مارکیٹ ویلیو تقریبا پانچ ارب امریکی ڈالر تک پہنچتی ہے۔ اس سرمایہ کاری کے نتیجے میں بلوچستان میں معدنی وسائل کی تلاش اور کان کنی میں انقلابی پیش رفت ہوگی۔ مقامی صنعتوں کو جدید سہولیات میسر آئیں گی۔ نوجوانوں کے لیے روزگار کے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہوں گے اور صوبائی و قومی معیشت کو استحکام حاصل ہوگا۔

انجینئر مطیع اللہ خان نے کہا کہ ماڑی منرلز اور گلوباکور منرلز کے درمیان ایک تاریخی جوائنٹ وینچر معاہدہ طے پایا ہے، جس کے تحت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے معدنی وسائل کی ترقی اور بین الاقوامی تعاون میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ یہ شراکت داری بلوچستان کو عالمی سرمایہ کاری کے نقشے پر ایک نمایاں مقام دلانے میں مددگار ثابت ہو گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.