بیجنگ : چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے چین کے صوبہ یون نان کے شہر یوشی میں تھائی لینڈ کے وزیرِ خارجہ سیہاسک پھوانگک ٹکیو سے ملاقات کی۔پیر کے روز وانگ ای نے کہا کہ چین تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی سرحدی کشیدگی پر گہری توجہ رکھتا ہے اور اس تنازع کے نتیجے میں عام شہریوں کے جانی نقصان اور لوگوں کی بے گھری پر شدید افسوس کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف فریقوں کی کوششوں سے تھائی اور کمبوڈیائی افواج کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پایا، جو امن کی جانب ایک اہم ابتدائی قدم ہے، اور چین اس پیش رفت کو اطمینان کی نظر سے دیکھتا ہے۔ وانگ ای نے واضح کیا کہ چین آئندہ بھی تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان امن کی بحالی کے لیے کوششیں جاری رکھے گا، آسیان کے کردار کی حمایت کرے گا، جنگ بندی کی نگرانی کے لیے آسیان مبصر مشن کو مدد فراہم کرنے پر آمادہ ہے، اور دونوں ممالک کے اہل شہریوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے کے لیے بھی تیار ہے ۔ تھائی وزیرِ خارجہ نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے تنازع کے حل کے لیے چین کی جانب سے “ایشیائی طریقۂ کار” کے تحت کی گئی مثبت اور تعمیری کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ پائیدار جنگ بندی کے قیام اور حقیقی و دیرپا امن کے حصول کے لیے پُرعزم ہے۔
Trending
- ایم کیو ایم کا نئے صوبوں کے قیام کے لیے سڑکوں پر آنے کا اعلان
- جیولین تھرو: پاکستان کے ارشد ندیم میڈل جیتنے میں ناکام، سری لنکا کے رمیش پاتھیرنگا کی پہلی پوزیشن
- ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے چینی کمپنی کے دیرینہ معاملے کا کامیاب حل
- کراچی، میر رضا کے حق میں احتجاج کے دوران دو گروپ آپس میں لڑ پڑے
- بھارت کا ویمن ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت کر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
- ماہرہ خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع، اداکارہ کی پوسٹ وائرل
- ’صنعتی پیداوار، قدرتی وسائل کے بےتحاشا استعمال نے انسان اور ماحول کےدرمیان قائم توازن کو متاثر کیا ‘
- کراچی، ظالم ملے ہوئے ہیں اور مظلوموں کو حق دینے کے لیے تیار نہیں ہیں، منعم ظفر
- مودی کی ہٹ دھرمی برقرار، بھارت کی ایک سال میں دوسری بار اسپورٹس اسپرٹ کی خلاف ورزی
- کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں قدم رکھ دیا