بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے ایک رسمی پریس کانفرنس میں ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کی جانب سے تائیوان جزیرے کے قریب فوجی مشق کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی کی طرف سے کی جانے والی فوجی مشق “تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کی طاقت کے ذریعے علیحدگی حاصل کرنے کی سازشوں کے خلاف اور قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ایک ضروری کارروائی ہے ۔پیر کے روز ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کی انتظامیہ “تائیوان کی علیحدگی ” کے موقف پر قائم ہے جو “امریکہ پر انحصار کرتے ہوئے علیحدگی حاصل کرنے” کی کوشش کر رہی ہے ، اور تائیوان کو “گولہ بارود کے ڈپو” میں تبدیل کرنا چاہتی ہے ، جس سے ” امن کو تباہ کرنے والے ” ، ” بحران پیدا کرنے والے ” اور “جنگ کا پروپیگنڈہ کرنے والے ” کا اصل چہرہ مکمل طور پر بے نقاب ہو گیا ہے ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بیرونی طاقتوں کی “‘تائیوان کے ذریعے چین کو محدود کرنے ‘ کی ناکام کوششیں اور ان کا تائیوان کو مسلح کرنا صرف اور صرف ‘تائیوان کی علیحدگی ‘ کی غلط سوچ کو بڑھا کر تائیوان کو جنگ کی خطرناک صورتحال میں دھکیلنا ہے ۔ لین جیئن کا کہنا تھا کہ تائیوان کا معاملہ چین کے بنیادی مفادات کا مرکز ہے۔ چین کا اپنی قومی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا عزم غیر متزلزل ہے۔ تائیوان کے معاملے پر کسی بھی اشتعال انگیزی کا چین کی طرف سے سخت جواب دیا جائے گا، اور چین کی وحدت میں رکاوٹ ڈالنے کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔
Trending
- ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے کاروباری و سرمایہ کاری مسائل حل ہونے لگے
- وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم؛ کراچی سمیت بڑے شہروں میں پیٹرول کی فراہمی شروع
- پی سی بی کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا 19 ستمبر سے آغاز، 21 ہزار کھلاڑیوں کی شرکت متوقع
- مداحوں کا انتظار ختم، شاہ رخ خان نے ’کنگ‘ کا ڈائیلاگ سنا دیا
- پاکستان پہلے سے بہتر معاشی پوزیشن پر ہے، ترقی کا تسلسل جاری رہے گا، وزیر خزانہ
- پاکستان سے یورپ کی جانب غیرقانونی امیگریشن میں 64 فیصد ریکارڈ کمی
- مسلم لیگ نئے صوبوں کے حوالے سے بھرپور مہم چلائے گی، نئے صوبے وقت کی ضرورت ہیں، چوہدری سالک حسین
- رونالڈو کے النصر چھوڑنے کی قیاس آرائیاں، جنوری میں کلب سے علیحدگی کا امکان
- ٹام کروز ماضی میں جینا پسند نہیں کرتے، اپنے مستقبل کے عزائم بتادیئے
- بحری رابطہ کاری؛ کراچی پورٹ کا عالمی اسکور تاریخ کی بلند ترین سطح پر