News Views Events

2025 پاکستان کے لیے کامیابی اور قومی وقار کا سال رہا،مسلم لیگ(ق) اوورسیز

0

 

لندن:سینئر رہنما و جنرل سیکریٹری مسلم لیگ(ق) اوورسیز یوکے ڈاکٹرشوکت علی شیخ اور صدر برمنگھم محمدشفیق نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سال 2025 پاکستان کے لیے کامیابیوں، استحکام اور قومی وقار کی بحالی کا سال ثابت ہوا، انہوں نے کہا کہ 2025 کے دوران جہاں آپریشن بنیان المرصوص جیسی کامیاب عسکری حکمت عملی نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا وہاں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پاکستانی قوم کے لیے ایک تاریخی اور قابل فخر لمحہ تھا،

انکا کہنا تھا کہ 2025 ہر اعتبار سے پاکستان کے لیے ایک یادگار سال رہا جس میں پاک فوج نے پیشہ ورانہ مہارت، جرآت اور اعلی عسکری صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے ایسے کارہائے نمایاں انجام دیے جنہیں پوری دنیا نے تسلیم کیا، دنیا بھر کے میڈیا، بین الاقوامی اخبارات اور عالمی عسکری ماہرین نے فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت، جرات اور اسٹریٹجک وژن کی کھل کر تعریف کی،

مسلم لیگ(ق) اوورسیز یوکے کے رہنماوں نے مزید کہا کہ 2025 میں وہ عالمی سطح پر سب سے زیادہ زیر بحث رہنے والی عسکری قیادت میں شامل رہے جبکہ پاکستانی عوام نے بھی اپنے فیلڈ مارشل کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور سال 2025 کا اختتام اس اطمینان کے ساتھ ہوا کہ پاکستان اور پاک فوج ایک مضبوط، پیشہ ور اور باصلاحیت قیادت کے تحت محفوظ ہاتھوں میں ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ آج پاکستان دفاعی اعتبار سے پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور محفوظ ہے اور یہ سب چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی مئوثر قیادت کا نتیجہ ہے، آخر میں ڈاکٹرشوکت علی شیخ اور محمد شفیق نے مرکزی صدر چودھری شجاعت حسین کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.