بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے میونخ سیکورٹی کانفرنس کے دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی۔ہفتہ کے روز وانگ ای نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور صدر دونلڈ ٹرمپ نے چین امریکہ تعلقات کی ترقی کے لیے تزویراتی رہنمائی فراہم کی ہے۔ ہمیں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے،سال 2026 کو ایک ایسا سال بنانا چاہیے جس میں چین اور امریکہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور جیت جیت تعاون کے ساتھ آگے بڑھیں۔انہو ں نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان مکالمہ محاذ آرائی سے ، تعاون تنازعات سے اور باہمی مفادات زیر و سم گیم سے بہتر ہیں۔ چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جب تک دونوں فریق برابری، احترام اور باہمی فائدے کے اصولوں کو برقرار رکھیں گے ، وہ ایک دوسرے کے خدشات کو دور کرنے اور اپنے اختلافات کو درست طریقے سے سنبھالنے کے طریقے تلاش کر سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقوں کو مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں تاکہ تعاون کی فہرست کو مسلسل بڑھایا جا سکے، مسائل کی فہرست کو کم کیا جا سکے، چین امریکہ تعلقات کو استحکام، صحت مند اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے، اور دنیا کو مزید مثبت پیغامات دیے جا سکیں۔فریقین نے اتفاق کیا کہ ان کی یہ ملاقات مثبت اور تعمیری رہی۔
Trending
- لیاؤچھینگ سے گوادر تک: گدھوں کی صنعت چین -پاکستان زرعی تعاون کو فروغ دے رہی ہے
- پمز ہسپتال کے افسوسناک سانحے پر ڈاکٹر شوکت علی شیخ کا اظہار افسوس
- پمز اسپتال میں آتشزدگی کے دلخراش واقعے نے پوری قوم کو ہلاکر رکھ دیا ہے، حافظ نعیم الرحمان
- جوکووچ اور سبالینکا یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز سے باہر
- فلم کی شوٹنگ جاری، رجب بٹ امر خان کے ساتھ فلم کے سیٹ پر نظر آگئے
- پمز واقعے میں زندہ بچنے والی واحد نومولود کی خالہ کے ہوشربا انکشافات، انتظامیہ کا پول کھول دیا
- ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کیلیے قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی
- گووندا اور سنیتا آہوجا نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا، علیحدگی کی افواہیں پھر تیز
- باجوڑ؛ شرپسند عناصر کی جانب سے چھپائے گئے 14 عدد موٹر گولے برآمد
- پاکستان ہاکی کیلیے بڑی خبر؛ یورپ کی ٹاپ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی