News Views Events

آسان کاروبار فنانس اسکیم نے کامیابیوں کی نئی تاریخ رقم کی: چوہدری شافع حسین

0

لاہور:وزیر اعلی پنجاب آسان کاروبار فنانس سکیم کی پراجیکٹ سٹیئرنگ کمیٹی کا تیسرا اجلاس پیسک ہائوس میں منعقد ہوا۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وزیر اعلی آسان کاروبار فنانس سکیم کے دوسرے مرحلے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں کلیدی اہمیت کی حاملِ اس سکیم کی رفتار مزید تیز کرنے کیلئے ضروری اقدامات کی منظوری دی گئی ۔

ایس ایم ایز سیکٹر سے وابستہ کاروباری افراد اور ایوان ہائے صنعت و تجارت کو سکیم بارے بھرپور آگاہی دی جائے گی ۔مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن نے وزیر اعلی آسان کاروبار فنانس سکیم کے دوسرے مرحلے پر پیشرفت بارے بریفننگ دی اور بتایا کہ سکیم کے دوسرے مرحلے میں اب تک 22 ارب روپے کے قرضے منظور ہوئے جبکہ 16 ارب روپے کے بلاسود قرضے تقسیم ہوچکے ہیں ۔
صوبائی وزیرنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز کی کاوشوں سے آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ سکیموں نے کامیابیوں کی نئی تاریخ رقم کی، ان دونوں سکیموں کے ذریعے 6 ماہ کی قلیل مدت میں 70 ارب روپے کے بلاسود قرضے دیئے گئے ، ان دونوں سکیموں سے پنجاب میں 108371 کاروبار پروموٹ ہوئے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی آسان کاروبار فنانس سکیم کا دوسرا مرحلہ جاری ہے جس میں چار سپیشل اسکیموں کے تحت 3 سے 5کروڑ روپے تک بلاسود قرض دیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی آسان کاروبار فنانس سکیم سے ایس ایم ایز سیکٹر ،چھوٹے تاجر،گھریلوصنعتیں اور وینڈرز مستفید ہورہے ہیں ، ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے ایکسپورٹرز بھی اس سکیم سے فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلی آسان کاروبار فنانس سکیم پر تاجروں نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ وزیر اعلی آسان کاروبار فنانس سکیم کے حوالے سے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ہوں۔سیکرٹری انڈسٹریز عمر مسعود ، بنک آف پنجاب کے حکام اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ صدر بنک آف پنجاب ظفر مسعود نے بذریعہ وڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.