ابوظہبی: زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئےابوظہبی ٹی 10 کے 26 ویں میچ میں بنگلہ ٹائیگرز نے چنئی بریوز کسی قسم کی کارکردگی دکھانے کا موقع نہیں دیا اور 27 رنز سے فتح حاصل کرلی۔ اپنا پہلا میچ کھیلنے والے رابن اتھپا نے 20 رنز بنا کر تیز آغاز دیا جس کے بعد کوشل مینڈس (32) اور داسن شناکا (34) نے ٹائیگرز کو مقررہ 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز کا مضبوط اسکور فراہم کیا۔ محمد نبی نے 15 رنز دیکر تین وکٹیں حاصل کیں اس کے بعد بریوز کا تعاقب شروع کیا تاہم وہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ کپتان چریتھ اسلانکا کی بہترین اننگز کھیلی اور 26 گیندوں پر 8 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے۔ حیدر علی نے 17 رنز دیکر دو وکٹیں حاصل کی ۔ ٹائیگرز نے بالرز بریوز کو رنز بنانے میں روکنے میں کامیاب رہے اور اسے مقررہ 10 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز محدود کرکے 27 رنز سے فتح اپنے نام کرلی ۔اس جیت کے ساتھ ٹائیگرز 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
Trending
- مائیکل جیکسن کا 2700 ایکڑ کا نَورلینڈ، ذاتی چڑیا گھر اور تھیم پارک
- عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
- بے نظیر کو چہرہ دکھانے کے دعویدار آج اپنے حلقے کے زندہ عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں، ایم کیو ایم
- پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ کو 177 رنز سے شکست دے دی
- نیہا ککڑ کا سنیدھی چوہان کو جواب، ریئلٹی شوز فیک کہنے پر کیا کہا؟
- آٹو پالیسی، نئی انرجی گاڑیوں پر بڑے ٹیکس ریلیف کی منظوری
- کراچی، بھیم پورا میں گٹر میں کام کے دوران بہیوش ہونے والے 2 خاکروب جاں بحق
- 11ویں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں پاکستان کا خصوصی اسٹال، تجارتی، سرمایہ کاری مواقع کی نمائش
- پیٹرول اور ڈیزل آج پھر مہنگا کردیا گیا
- 105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا