News Views Events

انتخاب خان کی بطور کوآرڈینیٹر اوورسیز اینڈ ہیومن ریسورسز تقرری خوش آئند ہے،مطیع اللہ خان

0

اسلام آباد(نمائندہ اپنا وطن )پاکستان مسلم لیگ (ق) اسلام آباد کیپٹل کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات انجینئر مطیع اللہ خان آف لاچی نے کہا ہے کہ انتخاب خان کی بطور کوآرڈینیٹر اوورسیز اینڈ ہیومن ریسورسز تقرری خوش آئند ہے۔ انجینئر مطیع اللہ خان نے کہا کہ انتخاب خان کی تقرری پارٹی کی تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال بنانے اور صوبہ خیبر پختونخواہ کے عوامی مسائل کے حل میں اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ انتخاب خان اپنی صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے نہ صرف اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اجاگر کریں گے بلکہ ہیومن ریسورسز کے شعبے میں بھی مثبت تبدیلیاں لائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) عوامی خدمت کے جذبے کے تحت اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے اور انتخاب خان کی شمولیت اس سفر کو مزید تقویت بخشے گی۔ پارٹی قیادت کو یقین ہے کہ ان کی کوششوں سے صوبہ خیبر پختونخواہ کے عوام کو درپیش مسائل کے حل میں مدد ملے گی اور عوامی توقعات پر پورا اترا جائے گا۔

خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ (ق) کا بڑا سیاسی بریک تھرو، اہم رہنماؤں کی جماعت میں شمولیت

Leave A Reply

Your email address will not be published.