اقوام متحدہ (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے انسداد دہشت گردی پر ایک کھلا اجلاس منعقد کیا۔جمعرات کے روز اس موقع پر چینی نمائندے نے مطالبہ کیا کہ افغانستان جیسے خطوں میں انسداد دہشت گردی کی صورتحال کو اہمیت دی جائے۔ اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے سن لے نے اپنی تقریر میں کہا کہ اس وقت عالمی دہشت گردی کا خطرہ مزید پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی برقرار رکھی جائے، منتخب انسداد دہشت گردی اور دوہرے معیار کی مخالفت کرتے ہوئے یکجہتی اور تعاون کو مضبوط بنایا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ داعش، القاعدہ، اور ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ جیسی دہشت گرد تنظیمیں افغانستان میں سرگرم عمل ہیں، جو افغانستان اور اس کے ہمسایہ ممالک کی سلامتی کے لیے مسلسل خطرہ ہیں۔ چین نے افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرحدوں کے اندر انسداد دہشت گردی کی صورت حال کو انتہائی اہمیت دیتے ہوئے دہشت گرد قوتوں پر سختی سے کاری ضرب لگانے اور انہیں ختم کرنے کے لیے ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھائے اور افغانستان کو دوبارہ دہشت گرد تنظیموں کا مرکز بننے سے روکے۔ سن لے نے شام کی عبوری حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی انسداد دہشت گردی کی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے پورا کرے۔
Trending
- روئی کی قیمتوں میں تیزی، فی من 500 روپے اضافہ
- بلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیا
- لاہور؛ نشے کے عادی شخص کا بیوی اور 3 بیٹیوں پر چھری سے حملہ، ملزم گرفتار
- آزاد کشمیر الیکشن الٹرا فارم 47 والا نظر آ رہا ہے، ندیم افضل چن
- کراچی بوندا باندی اور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار، مزید بارشوں کی پیشگوئی
- پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، پی ڈی ایم اے
- دیر بالا: طوفانی بارشوں سے تباہی، مرکزی شاہراہ بند، پل بہہ گیا، سیاح اور مسافر پھنس گئے
- کراچی میں یوم شہدائے سندھ پولیس ریس، ہزاروں افراد کی شرکت
- دریائے پنجکوڑہ میں لڑکی کو بچانے کی کوشش، ڈرائیور دریا میں ڈوب گیا، سرچ آپریشن جاری
- پی ایچ ایف نے جنوبی کوریا ہاکی فیڈریشن کی جانب سے دعوت قبول کر لی