بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے لاؤس عوامی انقلابی پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور لاؤس کے صدر تھونگلون سیسولتھ کے خط کا جواب دیا اور مشترکہ طور پر اعلان کیا کہ 2026 کو چین-لاؤس دوستی کے سال کے طور پر منانے کے لئے سلسلہ وار سرگرمیوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین لاؤس تعلقات اپنے بہترین تاریخی دور سے گزر رہے ہیں اور وہ لاؤس کے ساتھ مل کر چین لاؤس سفارتی تعلقات کے قیام کی 65ویں سالگرہ اور چین لاؤس دوستی کا سال منانے کے موقع سے فائدہ اٹھا کرعملی تعاون کو گہرا کرتے ہوئے چین-لاؤس ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو بین الاقوامی تعلقات میں ایک مثالی مقام تک لے جانے کے خواہاں ہیں۔ تھونگلون نے کہا کہ وہ لاؤس چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 65 ویں سالگرہ اور لاؤس-چین دوستی کے سال کی تقریبات کے حوالے سے چین کے ساتھ تعاون کے لیے لاؤس کے محکموں کی رہنمائی کریں گے تاکہ اعلیٰ معیارکے حامل لاؤس-چین ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی جا سکے۔
Trending
- آسان ٹیکس اسکیم: ایف بی آر اور تاجر نمائندوں کی جانب سے دکانداروں کو رجسٹرد کرنے پر اتفاق
- پیٹرول 4 اور ڈیزل 6 روپے مہنگا ہونے کا امکان، ذرائع اوگرا
- پرواز میں خاتون کی نازیبا حرکت، طیارے سے اترتے ہی گرفتار
- پاکستان کا سعودی عرب کیساتھ تجارتی خسارہ 18.37 فیصد کم ہوگیا
- ویمنز ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کو محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے کس نے منع کیا؟ کوچ کا انکشاف
- رضااللہ ہیرو، زیرو پھر ہیرو
- مسلم لیگ (ق) ہیومن رائٹس ونگ کا اہم اجلاس، تنظیم سازی اور عوامی شکایات کے حل پر غور
- ایلیگزینڈر زیوریو نے پہلی مرتبہ یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا
- گزشتہ سال نافذ ہونے والا نیا وائیڈ بال قانون کیا ہے؟ ثناء میر نے وضاحت کردی
- مریم نواز کا بیٹی کے نکاح پر شاہانہ لُک توجہ کا مرکز، جانیے لباس کی خاص تفصیلات